30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
آدمیتہ والحاقۃ بالبھائم وھو اشد ضررامن التبذیر فلا یتحمل الاعلی لدفع الادنی [1]اھ مختصرا وقد قدم قول الامام واخر دلیلہ واجاب عن دلیلہما وکذٰلك فعل فی الحجر بسبب الدین۔ |
معطل کرنا اور حیوانوں سے لاحق کرنا ہے اور یہ چیز اس کے لئے مال کی فضول خرچی سے زیادہ مضر ہے لہذا اس کے ادنی ضرر کو ختم کرنے کے لئے بڑے ضرر کو نہ اپنایا جائے گا اھ مختصرًا،انہوں نے امام اعظم رضی اﷲتعالٰی عنہ کے قول کو مقدم ذکر کیا اور ان کی دلیل کو آخر میں لاکر صاحبین رحمہما اﷲ تعالٰی کی دلیل کا جواب دیا ور مصنف نے دین کے سبب محجوری کے عمل میں بھی یہی طریقہ اختیار فرمایا۔(ت) |
اور صاحبین رحمہما اﷲ تعالٰی کے طور پر بھی بہت مواقع میں سلطان اسلام کا حجر بھی صرف حسی ہوتا ہے نہ کہ شرعی،مثلًا مفتی ماجن و طبیب جاہل و مکاری مفلس پر حجر کہ بحکم سلطان بھی صرف صورۃًہوگا شرعًا ان کے تصرفات صحیحہ باطل نہ ہوجائیں گے۔درمختار میں ہے:
|
لایحجر علی حرمکلف بسفہ وفسق ودین وغفلۃ بل یمنع مفتٍ ماجن یعلم الحیل الباطلۃ کتعلیم الردۃ لتبین من زوجھا او تسقط عنہا الزکاۃ وطبیب جاھل ومکار مفلس[2]۔ |
حر مکلف کو بیوقوفی،فسق،دین اور غفلت کی وجہ سے محجور نہ کیا جائے گا بلکہ ماجن مفتی جو لوگوں کو باطل حیلے سکھاتا ہو مثلًا بیوی کو خاوند سے علیحدگی اختیار کرنے کے لئے مرتد ہونے اور اس سے زکوٰۃ ساقط کی تعلیم دینا،نیز جاہل طبیب اور مکار مفلس کو روك دیا جائیگا۔(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
قولہ بل یمنع اشاربہ الی انہ لیس المراد بہ حقیقۃ الحجر وھو المنع الشرعی الذی یمنع نفوذ التصرف لان المفتی لوافتی بعد الحجر واصاب جاز |
ماتن کا قول"بلکہ منع کیا جائے"اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ ممانعت حقیقی پابندی نہیں بلکہ اس سے مراد شرعی ممانعت ہے جو تصرف کے نفاذ کو روکتی ہے کیونکہ اگر وہ مفتی حجر والی کارروائی کے بعد فتوٰی درست دے تو جائز ہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع