30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مؤبد [1]۔ |
ابدی تحریم ہے۔(ت) |
ہدایہ میں ہے:
|
سیأتی فی بابہ انھا حرمۃ مؤبد ماداما اھلا للعان فاذاخرجا عن اھلیۃ اللعان اواحد ھما لہ ان ینکحھا وکذالو اکذب نفسہ حد ودلہ ان ینکحھا[2]۔ |
عنقریب متعلقہ باب میں آئے گا کہ یہ ابدی حرمت ہے جب تك مرد عورت لعان کے اہل ہیں اور جب دونوں یا ایك کی اہلیت لعان نہ رہے تو دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں،اور یونہی اگر مرد نے اپنے آپ کو جھوٹا قرار دیا حد لگائی جائیگی اور اس کو جائز ہوگا کہ وہ عورت سے دوبارہ نکاح کرلے۔(ت) |
درمختار باب العنین میں ہے:
|
بانت بالتفریق من القاضی ان ابی طلاقھا بطلبھا[3]۔ |
قاضی کی تفریق سے عورت بائنہ ہوجائے گی اگر مرد طلاق دینے سے انکار کرے یہ تفریق بیوی کے مطالبہ پر ہوگی۔ (ت) |
(۵)قاصرہ نے بفور بلوغ اپنے نفس کو اختیارکیا نکاح سے نہ نکلی،شوہر کو اب بھی اس سے وطی حلال ہے،ایك مرجائے گا دوسرا ترکہ پائیگا مگر بعد مرافعہ و تفریق قاضی عند اﷲ حرام ہوجائے گی اور بے تجدید نکاح حلف نہ رہے گی اب ایك مرے گا دوسرے کو ترکہ نہ ملے گا،مبسوط پھر عالمگیریہ میں ہے:
|
یحل للزوج ان یطأھا مالم یفرق القاضی بینھما[4]۔ |
قاضی جب تك دونوں میں تفریق نہ کرے خاوند کو وطی کرنا حلال ہوگا۔(ت) |
ردالمحتا رمیں ہے:
|
یتوار ثان فی ھذا النکاح قبل ثبوت فسخہ[5]۔ |
اس نکاح کے فسخ ہونے سے قبل دونوں ایك دوسرے کے وارث بنیں گے۔(ت) |
[1] ردالمحتار کتاب الطلاق باب اللعان داراحیاء التراث العربی بیروت ۲ /۵۸۹
[2] الہدایہ
[3] درمختار کتاب الطلاق باب العنین مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۲۵۳
[4] فتاوٰی ہندیہ بحوالہ المبسوط کتاب النکاح الباب الرابع نورانی کتب خانہ پشاور ۱ /۸۶۔۲۸۵
[5] ردالمحتار کتاب النکاح باب الولی داراحیاء التراث العربی بیروت ۲ /۳۰۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع