30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الشہادۃ فلان لایکون لھم اھلیۃ اعلاھا اولٰی[1] ومن لا یصلح قاضیا لایجوز قضاؤہ ضرورۃ [2]اھ ملتقطا۔ |
وہ بھی نہیں تو لازمًا اعلٰی ولایت کے وہ اہل بطریق اولٰی نہ ہوں گے اور جو قاضی کی صلاحیت نہیں رکھتا اس کی قضاء لازمًا جائز نہ ہوگی اھ ملتقطًا(ت) |
یہ گیارہ کتابوں کی عبارات ہیں مختصرامام قدوری،فتاوٰی امام قاضی خاں،بدائع امام ملك العلماء،ہدایہ امام برہان الدین،نہایہ امام سغناقی،تنویر الابصار،درمختار،حلبی،طحطاوی،شامی،فتاوٰی عٰلمگیریہ۔اور خود کثرت عبارات کی کیا حاجت بلا مبالغہ صدہا ہیں بلکہ شریعت نے ان مسلمانوں پر سلطان اسلام کو بھی ولایت نہ دی جو دارالحرب میں اسلام لائے اور ہنوز ہجرت کرکے ہمارے دار میں نہ آئے۔
|
قال اﷲ تعالٰی عزوجل" وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَلَمْ یُہَاجِرُوۡا مَا لَکُمۡ مِّنۡ وَّلٰیَتِہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ حَتّٰی یُہَاجِرُوۡا ۚ "[3]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت نہ کی تمہیں ان سے کوئی ولایت نہیں حتی کہ وہ ہجرت کرلیں۔(ت) |
کتب فقہ میں مسائل کثیرہ اس اصل پر مبنی ہیں کہ بحالت اختلاف دار سلطان اسلام کو ولایت نہیں راجع ابواب نکاح الکافر والمستامن وغیر ذٰلک(نکاح کافر و مستامن وغیرہما کے ابواب کی طرف رجوع کرو۔ت)ہدایہ میں ہے:
|
اختلاف الدارین یقطع الولایۃ ولھذا یمنع التوارث[4]۔ |
دارالاسلام و دار الحرب کا اختلاف ولایت کو ختم کردیتا ہے اس لئے آپس کا وارث ہونا ممنوع ہے۔(ت) |
توبحالت اختلاف دین غیر مسلم کو مسلم کے دینی احکام میں مداخلت کیونکر حکم شرعی ہوسکتی ہے بلکہ ولایت شرعیہ کا دائرہ اس سے بھی تنگ تر ہے،خود سلطان اسلام کو،خود اس کی ملك میں خود اسکی مسلمان رعایا پر صدہا باتوں میں شریعت مطہرہ نے ولایت شرعیہ نہ دی اس کی نظیر وہی تزویج قاصرہ گزری کہ سلطان یا قاضی اسلام کا کیا ہوا نکاح نافذ نہیں اور باپ بھائی یا چچا یاکسی عصبہ بلکہ عصبہ نہ ہو
[1] بدائع الصنائع کتاب آداب القاضی فصل واما بیان من یصلح للقضاء ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۷/ ۳و۴
[2] بدائع الصنائع کتاب آداب القاضی فصل اما بیان من یفترض علیہ القبول الخ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۷/ ۴
[3] القرآن الکریم ۸ /۷۲
[4] الہدایہ کتاب الشہادات باب من یقبل شہادتہ ومن لایقبل مطبع یوسفی لکھنؤ ۳ /۱۶۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع