دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

(۱)ولایت عرفیہ غلبہ واستیلا سے حاصل ہوتی ہے اور شرعیہ بعطائے شرع۔

(۲)عرفیہ ملکی مسئلہ ہے اور شرعیہ مذہبی و دینی۔

(۳)عرفیہ مقصد سلاطین ہے اور شرعیہ مقصود خاص دین۔

(۴)عرفیہ عالم اسباب میں احکام تکوینیہ الٰہیہ کا آلہ ہے یعنی کن لاتکن یہ امر واقع ہو،یہ نہ ہو،اور شرعیہ احکام تشریعیہ الٰہیہ کا، مثلًا کن مکن(یہ کرو یہ نہ کرو۔)

(۵)عرفیہ،تصرفات کے ثمرات حسیہ کی مثمر ہوتی ہے اور شرعیہ،معانی دینیہ کی۔

(۶)عرفیہ سے شیئ غیرموجود موجود ہوجاتی ہے اور شرعیہ سے حکم شرعی غیر حاصل حاصل۔

(۷)عرفیہ دنیا میں مؤثر ہے اور شرعیہ عقبٰی میں معتبر۔

(۸)عرفیہ کی نافرمانی قوانین سلاطین کی خلاف ورزی ہے اور شرعیہ کی ناحفاظی اﷲ عزوجل کی معصیت۔

(۹)عرفیہ کا لحاظ عام ہے کہ بادشاہ کی ہر رعیت پر ہے مسلم ہو یا کافر،اور شرعیہ کا لحاظ خاص کہ اس سے صرف مسلمانوں کو کام ہے۔

(۱۰)عرفیہ کا عمل خاص ہے کہ ہر بادشاہ کی قلمر وتك محدود اور شرعیہ کا عمل دنیائے اسلام پر عام ہے شرق میں ہویا غرب میں۔

(۱۱)عرفیہ فوج وسپاہ وتیغ وسلاح کے سایہ میں ہے اور شرعیہ فقیر و محتاج کو بھی بقدر عطا حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ظلی عطیہ،یہ تمام مضامین اور ان دونوں ولایتوں میں عموم و خصوص من وجہ ہونا اس مثال سے روشن،سلطان نے زید کی قاصرہ کا اپنے پسر سے نکاح کرلیا اور زید راضی نہیں اس نے انکار کردیا اس تصرف کے تمام ثمرات حسیہ دنیا میں مرتب ہوجائیں گے،شیئ غیر موجود موجود ہوجائے گی یعنی عورت کہ پہلے قبضہ میں نہ تھی اب آجائے گی دوسرا شخص مزاحمت پر قدرت نہ پائے گا مزاحمت کرے گا مستوجب غضب سلطانی وسزا ئے نافرمانی ہوگا،عورت مرجائیگی تو یہ بزعم زوجیت اس کا ترکہ لے گا،پھر اگر بادشاہ نو مسلم ہے تو اسے واقع میں بھی نکاح و مباح جانے گا اور اپنے تصرف کو صحیح وصاف مانےگا،یہ تمام امور احکام تکوینیہ الہیہ سے صادر ہو جائیں گے مگر احکام تشریعیہ کہ نکاح شرعی بولایت شرعی سے پید اہوتے اصلًا متحقق نہ ہونگے نہ وہ عورت اس کے لئے شرعًا حلال ہوگی نہ بعد مرگ ایك کو دوسرے کا مال وراثۃً جائز ہوگا کہ باپ کے سامنے سلطان کو دربارہ نکاح ولایت شرعیہ نہ تھی تو نکاح نکاح فضولی ہو ااور ولی شرعی کے رد سے باطل ہوگیا،

لان الولایۃ الخاصۃ اقوی من

کیونکہ خاص ولایت عام ولایت سے اقوی ہے

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن