دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

محقق علی الاطلاق نے فتح القدیر میں فرمایا:والوجہ لظاہرالروایۃ [1](معتبر وجہ ظاہر روایت کےلئے ہے۔ت)اور معلوم ہے کہ فتوٰی جب مختلف ہو تو ظاہر الروایۃ پر عمل واجب ہے۔

کما فی البحر والخیریۃ وردالمحتار وغیرہا عامۃ الاسفار۔

جیسا کہ بحر،خیریہ اور ردالمحتار وغیرہا عام کتب میں ہے۔(ت)

اس تقدیر پر تو دعوٰی سرے سے بے بنیاد ہے مگر متاخرین نے بنظر مصلحت وحدیث:

لاضررولاضرار[2]۔رواہ احمد عن عباس وابن ماجۃ عنہ وعن عبادۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہم بسند حسن۔

ضرررسانی جائز نہیں۔اس کو احمد نے عباس سے اور ابن ماجہ نے ان سے اور عبادہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے بسند حسن روایت کیا(ت)

بطور استحسان دفع ضرر بین پر نظر کی ہے اقول: غیر فقیہ اس سے یہ گمان کرتا ہے کہ بین کے معنی ہیں ظاہر وواضح،تو کیسا ہی ضرر کسی حالت میں ہو جبکہ مخفی نہ ہو مالك کو اپنی ملك میں تصرف سے باز رکھنے کا پروانہ ہے حالانکہ یہ محض وہم وسوئے فہم ہے۔شرع مطہر نے ملك کی وضع اطلاق تصرف کے لئے فرمائی ہے مالك کو اس کی ملك میں تصرف سے روکنا کیا ضرر نہیں،اور حدیث فرماتی ہے:لاضرر ولاضرار[3] (ضرر رسانی جائز نہیں۔ت) تو کیا وجہ ہے کہ مطلقًا دوسرے کے ضرر کو خود مالك کے ضرر پر ترجیح دی جائے حالانکہ یہ ترجیح بلا مرجح بلکہ بارہا ترجیح مرجوح ہے کہ مالك صاحب حق ہے اور صورت یہ مفروض ہے کہ دوسرے کا اس ملك سے حق متعلق نہیں کما فی السفل لرجل والعلو لاٰخر(جیسے نچلا حصہ ایك کا ہو اور بالائی حصہ دوسرے کا۔ت)ایك شخص کے مکان میں نہایت وسیع سایہ دار گنجان درخت ہے اس کے برابر ایك محتاج کا گھر ہے جس پر سایہ اس درخت ہی کا ہے بلا شبہہ اس کے قطع میں جار کا اضرار ہے مگر ہر گز مالك اس سے ممنوع نہیں ہوسکتا۔فتح القدیر وجامع الفصولین میں فرمایا:

واللفظ للجامع رجل لہ شجرۃ یستظل بھا جارہ اراد قلعھا لایمنع منہ ولو تضرربہ جارہ اذرب الشجرۃ بالقلع یمنعہ عن الانتفاع

کسی شخص کا درخت ہو اور اس کا پڑوسی اس سے سایہ حاصل کرتا ہے اور مالك درخت اکھاڑ نا چاہتا ہے تو پڑوسی کے ضرر کی وجہ سے مالك کو اکھاڑنے سے نہ روکا جائے گا،ہوسکتا ہے کہ درخت

 

 



[1] فتح القدیر مسائل منثورۃ من کتاب القضاء مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶ /۴۱۴

[2] مسند امام احمد بن حنبل از مسند عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ عنہ المکتبہ الاسلامی بیروت ۱/ ۳۱۳

[3] مسند امام احمد بن حنبل از مسند عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ عنہ المکتبہ الاسلامی بیروت ۱ /۳۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن