دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

پر عمل کرے کہ باعث وحشت و بددلی اراکین وبد انتظامی مجلس نہ ہو،علماء نے تشریع مشورہ و نزول کریمہ " وَشَاوِرْہُمْ فِی الۡاَمْرِ ۚ "[1]کی ایك مصلحت یہ بھی لکھی ہے عــــــہ ۔معالم میں ہے:

قال قتادۃ و مقاتل فان ساداۃ العرب کانوا اذالم تشاور فی الامر شق ذٰلك علیہم فامر اﷲ تعالی نبیہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان یشاورھم فان ذٰلك اعطف لھم واذھب لاضغانھم واطیب لنفوسھم[2]۔

حضرت قتادہ اور مقاتل نے فرمایا:عرب سرداروں سے جب مشورہ نہ ہوا تو ان کی یہ بات گراں گزری اس لئے اﷲ تعالٰی نے اپنے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو ان سے مشورہ کا حکم فرمایا کیونکہ اس سے ان پر شفقت کا اظہار اور ان کے دل کی خلش دور،اور ان کے نفوس مطمئن ہونے کا سامان ہوگا۔(ت)

اور شك نہیں کہ ابتداءً ترك مشورہ میں وہ ایحاش نہیں جو بعد مشورہ رائے اکثر پر عمل نہ کرنے میں ہے اور رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:بشرواولا تنفروا[3] (خوشخبری دو اور نفرت پیدا نہ کرو۔ت)ہاں اگر خلاف میں کوئی مصلحت اس مصلحت سے اعظم اور اس کے ترك میں کوئی مفسدہ اس مفسدہ سے اشد ہو تو من ابتلی بلیتین اختار اھو نھما[4](جو دو مصیبتوں میں مبتلا ہو تو آسان کو اپنائے۔ت)پر عمل کرے۔

ھذا کلہ ماظہر لی اخذا من کلما تھم وارجو ان یکون منتھی المقال فی ھذا المقام وباﷲ التوفیق۔

یہ تمام بحث وہ ہے جو میں نے ان کے کلام سے ظاہر پاکر حاصل کی،تو مجھے امید ہے کہ اس مقام میں یہ بحث کی انتہا ہے،اور توفیق صرف اﷲ تعالٰی کی طرف سے ہے۔(ت)

 

عــــــہ: اصل کی عبارت پڑھی نہ جاسکی پھر بھی مطلب میں خلل نہیں۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۳ /۱۵۹

[2] معالم التنزیل علٰی ہامش تفسیر الخازن تحت آیۃ وشاورھم فی الامر مصطفی البابی مصر ۱ /۴۳۹

[3] صحیح مسلم کتاب الجہاد قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۸۲،صحیح البخاری کتاب العلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۶

[4] الاسرار المرفوعۃ حدیث ۸۵۲ دارالکتب العلمیۃ بیروت ص۲۱۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن