دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

الاصابۃ فیھا اکثر عند من لا یعلم وھو اعذر لہ عند ربہ عزوجل(کیونکہ اکثریت کی رائے میں درستگی کا احتمال زیادہ ہے یہ چیز نہ جاننے والے کے لئے عنداﷲ بڑا عذر ہے۔ت)اور اگر کثرت بھی کسی طرف نہ ہو مثلا چار متفقہ ہیں دو ایك طرف دو ایك طرف،تو جس طرف دل گواہی دے کہ یہ احسن یا احوط فی الدین ہے اس طرف میل اولی ہے۔ورنہ مختار ہے جس پر چاہے عمل کرے اور اب یہ صورت قسم دوم کی طرف راجع ہوجائے گی۔معین الحکام میں ہے:

ذکر الحسن بن زیاد فی ادب القاضی لہ الجاھل بالعلم اذا استفتی فقیھا فافتاہ بقول احد اخذ بقولہ ولا یسعہ ان یتعدی الی غیرہ،وان کا ن فی المصر فقیھان کلاھمارضا یأخذ عنھما،فان اختلفا علیہ فلینظر ایھما یقع فی قلبہ انہ اصوبھما وسعہ ان یاخذ بہ،فان کانوا ثلثۃفقھاء واتفق اثنان اخذ بقولھما ولا یسعہ ان یتعدی الی قول الثالث۔[1]

حسن بن زیاد نے اپنی ادب القاضی میں ذکر کیا ہے کہ کوئی جاہل جب کسی فقیہ سے سوال کرے اور وہ اسے کسی ایك قول پر فتوی دے تو وہ اس فتوی کو اپنائے اور غیر کی طرف جانے کی اس کو اجازت نہیں۔اگرشہر میں دو مساوی فقیہ ہوں تو دونوں سے چاہے رجوع کرے،اگر دونوں میں اختلاف ہو تو اسے چاہئے کہ غور کرے جس کی بات دل میں درست سمجھے اس کو اپنائے تو یہ جائز ہے اور اگر شہر میں تین فقیہ ہوں اور دو کی رائے متفق ہو تو ان کی بات کو اپنائے اور تیسرے کی طرف رجوع کی گنجائش اسے نہ ہوگی(ت)

رد المحتار میں ہے:

قال فی الفتح وعندی انہ لواخذ بقول الذی لا یمیل الیہ قلبہ جاز لان ذلك المیل وعدمہ سواء [2]الخ۔ اقول:عارضہ ماذکر الامام الحسن بن زیاد وھو من ائمتنا المجتھدین

فتح میں کہا ہےکہ اگر اس قول کو اپنایا جس کی طرف قلبی میلان نہیں تو میرے نزدیك جائز ہے کیونکہ اس کا میلان اور عدم میلان برابر ہیں۔(ت)اقول:(میں کہتا ہوں امام حسن بن زیادکا ذکر کردہ قول اس کے معارض ہے جبکہ وہ ہمارے امام اعظم

 


 

 



[1] معین الحکام الرکن الثانی من ارکان القضاء المقضی بہ مصطفی البابی مصر ص ۲۷

[2] ردالمحتار کتاب القضاء داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۳۰۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن