دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

اور اس کے ارشاد پر عمل کریں۔

قال اﷲ تعالی" فَسْـَٔلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکْرِ اِنۡ کُنۡتُمْ لَا تَعْلَمُوۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾ "[1]

اﷲ تعالی نے فرمایا:اگر تم نہیں جانتے تو اہل ذکر سے پوچھو۔ (ت)

درمختار میں ہے:

ولا یخلوا الوجود عمن یمیز ھذا حقیقۃ لاظنا وعلی من لم یمیز ان یرجع لمن یمیز لبراء ۃ ذمتہ۔[2]

ظنی نہیں حقیقی علم والوں سے وجود خالی نہیں علاوہ ازیں اگر خود تمیز نہ کرسکے تو براءت ذمہ کے لئے تمیز والوں کی طرف رجوع کرے۔(ت)

اور شکل دوم میں جبکہ صدر متفقہ اور اراکین خالی ہیں تو اس پر واجب ہے کہ جو حکم وہ کتب معتمدہ سے بعد غور کامل اور فحص بالغ سمجھا اس پر حکم دے رائے اراکین کی کثرت بلکہ اجماع کا بھی اصلا لحاظ نہ کرے اور خود اراکین کو روا نہیں کہ اس کا خلاف کریں کہ یہ علم کا مقابلہ جہل سے ہوگا اور وہ جہل مرکب ہے۔

قال اﷲ تعالی " فَلِمَ تُحَآجُّوۡنَ فِیۡمَا لَیۡسَ لَکُمۡ بِہٖ عِلْمٌؕ "۔[3]

اﷲ تعا لی نے فرمایا:مجھ سے اس معاملہ میں کیوں بحث کرتے ہو جس کا تمھیں علم نہیں ہے(ت)

اور شکل سوم میں صدر کی رائے کوئی چیز نہیں پھر اگر اراکین میں جو متفقہ ہیں ایك رائے پر متفق ہیں اسی پر حکم کرے اور مختلف ہیں تو جسے ان میں افقہ و اورع سمجھے اس کا اتباع کرے کما قدمناہ عن المحیط و الھندیۃ(جیسا کہ ہم نے پہلے محیط اور ہندیہ سے بیان کیا ہے ت)سراجیہ پھر تنویر و در میں ہے:

اذا اختلف مفتیان فی جواب حا دثۃ اخذ بقول افقھھما بعد ان یکون اور عھما۔[4]

جب کسی حادثہ میں دو مفتیوں میں اختلاف ہو توان میں افقہ اور پرہیزگار کے قول کو اختیار کرے(ت)

اور اگر تفقہ میں متقارب اور ورع میں یکساں ہیں تو اب کثرت رائے کی طرف میل کرے فان مظنۃ


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۱ /۷

[2] درمختار مقدمۃ الکتاب رسم المفتی مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۱۵

[3] القرآن الکریم ۳ /۶۶

[4] درمختارشرح تنویر الابصار کتاب القضاء مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۷۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن