دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

امت کے لئے فائدہ مشورہ یہ ہےکہ تلاحق انظار وافکار سے بارہا وہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ صاحب رائے کی نظرمیں نہ تھی س کا انتظار ہے اور بعد مشورہ بھی کوئی جدید امر کہ اپنی رائے میں ترمیم کرنا واضح نہ ہوا تو رائے روشن مشورہ بے ضیاء سے احق بالا تباع ہے۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

استفت قلبك وان افتاك المفتون [1]رواہ البخاری و احمد فی التاریخ عن وابصۃ بن معبد الجھنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

اپنے دل سے فتوی لے اگرچہ مفتی حضرات تجھے فتوٰی دیں۔ اس کو بخاری نے تاریخ اور احمدنے حضرت وابصہ بن معبد جہنی رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔(ت)

ہمارے امام رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے نزدیك اس کے حق میں کثرت رائے کا کچھ اعتبار نہیں بلکہ ذی رائے ہے تو اپنی ہی رائے کا اتباع کرے اگرچہ تمام رائے دہندہ خلاف پر ہوں اور غیر کے لئے بھی یہ ہے کہ جوان میں اعلٰی وافقہ واورع ہے اس کی رائے پر چلے اگرچہ وہ اکیلا اور اس کے خلاف پر کثیر ہوں۔معین الحکام میں ہے:

ان کان فی المصر قوم من اھل الفقہ شاورھم لان اﷲ تعالٰی امر رسولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بذٰلک، فان اتفقوا علی شیئ وکان رأیۃ کرأیھم فصل الحکم، وان اختلفو ا نظر الی اقرب الاقوال من الحق و امضی ذٰلك وان کان من اھل الاجتہاد،ولا یعتبر السن ولا کثرۃ العدد لان الاصغر والوا حد قد یوفق للصواب فی حادثۃ مالا یوفق الاکبر والجماعۃ[2]۔

اگر شہر میں اہل فقہ ہوں تو ان سے مشہور ہ کرے کیونکہ اﷲ تعالٰی نے اپنے رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو مشورہ کا حکم فرمایا ہے پس اگر ان کا کسی معاملہ پر اتفاق ہو اور اس کی رائے انکی رائے کے مطابق ہو تو حکم حاصل ہوگیا اور اگران کا اختلاف ہو تو اقرب الی الحق قول کو پاکر اس پر عمل کرے اگرچہ وہ اہل اجتہاد میں سے ہو،عمراور عدد کی کثرت کا اعتبار نہیں کیونکہ کبھی کم عمر اور واحد شخص کسی حادثہ میں درستگی کو پالیتا جس کو بڑا اور جماعت نہیں پاتے(ت)

 


 

 



[1] کنز العمال بحوالہ تخ حدیث ۲۹۳۴۰ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۰ /۲۵۰،مسند احمد بن حنبل مروی ازوابصہ بن معبد المکتب الاسلامیہ بیروت ۴ /۲۲۸

[2] معین الحکام الرکن الثانی من ارکان القضاء المقتضی بہ مصطفی البابی مصر ص۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن