30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اربعہ کی بنیاد ہے،نیز زید کے جواب میں یہ کہتے ہیں کہ ہر ایك امر کے متعلق اس کے اہل فن کی مجلسیں مقرر کردی گئی ہوں تو ان کا فیصلہ کیوں اجماع کا حکم نہ رکھے گا اور اس کے خلاف صدر کوعمل کرنے کا کیوں اختیار ہونا چاہئے کیونکہ صدر آخر ایك شخص ہے اس کو ایك مجلس کے متفقہ فیصلہ توڑدینے کا اختیار دینا خالی اذخطر نہیں ہوسکے گا اس کے مفسدہ اور مصلحت پر بھی نظر رہناچاہئے،براہ کرم ان کے جواب سے بادلہ شرعی بہت جلد مطلع فرمادیں۔
المستفتی المستفتی
سلیم اﷲ خاں جنزل سیکرٹری انجمن نعمانیہ لاہور تاج الدین احمد سیکرٹری انجمن نعمانیہ لاہور
المستفتی
نور بخش فنا نشل سیکرٹری انجمن نعمانیہ لاہور
الجواب:
دلیل کہ زیدنے بیان کی،بجائے خود صحیح ہے۔خصائص بے دلیل صحیح اختصاص ثابت نہیں ہوتے،مواہب شریف میں ہے:
|
الخصائص لا تثبت الابدلیل صحیح قالہ فی شرح تقریب الاسانید [1]۔ |
خصائص صحیح دلیل کے بغیر ثابت نہیں ہوتے،یہ بات انہوں نے تقریب الاسانید کی شرح میں ذکر کی ہے۔(ت) |
اسی طرح فتح الباری وغیرہ میں ہے،یوں تو ہر فضل عطائی حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہی سے خاص ہے کہ وہی اصل و منبع ومبدء و مرجع ہر فضل ہیں ؎
وکل آی اتی الرسل الکرام بھا فانما اتصلت من نورہ بھم[2]
انما مثلواصفاتك للنا س کما مثل النجوم الماء [3]
(جو معجزات مرسلین لائے ہیں وہ آپ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے نور سے ان تك پہنچے وہ لوگوں کے لئے آپ کی صفات مظہر بنے جس طرح ستاروں کیلئے پانی مظہر بنتا ہے۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع