30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
کان اقرارا بالملک،ولو قال اتزن او انتقد لایکون اقرارا [1]۔ |
ملکیت کا اقرار ہوگا،اور اگر یوں کہے میں وزن کرتا ہوں یا گنتی کرتا ہوں تو یہ اقرار نہ ہوگا(ت) |
فتاوٰی ہندیہ میں ہے:
|
اذا قال مرا بفلان دہ درم دادنی ست قال لایلزمہ شئی مالم یقل ھو علی اوفی رقبتی اوذمتی او ھو دین واجب او حق لازم کذافی الظہیریۃ[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اگر کسی نے یوں کہا مجھے فلاں کے دس درہم دینے ہیں،تو اس سے کچھ لازم نہ ہوگا جب تك میرے ذمہ یا مجھ پر،یامیری گردن پر،یا وہ قرض واجب یا حق لازم،کے الفاظ نہ کہے، ظہیریہ میں یونہی ہے واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ۱۰۹: مسئولہ محمد عبدالقیوم صاحب زمیندار قادر پور پرگنہ سرونج ریست دارالاسلام ٹونك ۲۳/ربیع الاول ۱۳۳۲ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں،زید کی بیوی ہندہ اپنے شوہر کی تیرہ چودہ برس بعد ایك دستاویز جو کہ بحیثیت ہبہ کے ہے پیش کرتی ہے اور بیان کرتی ہے کہ میرے شوہر نے اپنی حیات میں یہ دستاویز مجھے لکھ دی تھی اس پر ایك مفتی کے دستخط بھی ہیں لیکن باضابطہ اس کی تصدیق سرکاری دفتر میں نہیں ہوئی ہے نہ وہ اصل دستاویز یا اس کی نقل سرکاری دفتر میں رکھی گئی ہے البتہ مفی صاحب کے دستخط بحیثیت تصدیق کے ہیں ونیز اس جائداد کا جھگڑا بعد انتقال زید کے ہوا تھا لیکن اس وقت اس نے اس تحریر کو پیش نہیں کیا ایسی صورت میں وہ دستاویز مانی جانے کے قابل ہوسکتی ہے اور شریعت پاك اس تصدیق شدہ دستاویز ونیز متذکرہ کو جس کی نقل یا اصل سرکاری دفتر میں نہیں رکھی گئی ہے صحیح تسلیم فرماکر ہندہ کو فائدہ بخش سکتے ہیں۔بیان کرو تم اور اجر پاؤتم فقط۔
الجواب:
کوئی دستاویز ثبوت میں پیش نہیں کی جاسکتی جب تك اس کے ساتھ شہادت نہ ہو۔علماء فرماتے ہیں:
|
لایعمل بالکتاب لان الخط یشبہ |
لکھائی پر عمل واجب نہیں کیونکہ خط ایك دوسرے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع