30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس وجہ سے وہاں شہادت زن نامقبول تھی بخلاف مسئلہ دائرہ کے یہاں شوہر اس مقدار مہر کا مقر نہیں تو گواہان سزن ضرور قابل قبول ہیں مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ اسی قدر پر عورت کو ڈگری دی جائیگی بلکہ شہور سے ابراء پر گواہ طلب کئے جائیں گے اگر اس نے گوہان شرعی سے ابراء ثابت کردیا اور عورت کی طرف سے اس کا کوئی دفع صحیح نہ پایا گیا یا وہ گواہ نہ دے سکا اور عورت کا حلف چاہا اور عورت نےحلف سے انکار کردیا تو ان دونوں صورتوں میں عورت کا مطالبہ رد کردیاجائے گا اور اگر عورت نے عدم ابراء پر حلف کرلیا تو اپنے پورے مطالبہ کی ڈگری پائے گی جس قدر اس نے شہادت سے ثابت کردیا اب وہ گواہی اس کے کام آئے گی۔ عقود الدریہ میں ہے:
|
بینۃ البرائۃ اولی من البینۃ علی المال ان لم یؤرخا او أرخ احدھما فقط اوأرخا سواء،بینۃ المطلوب علی انك اقررت بالبراءۃ اولی من بینۃ الطالب علی انك اقررت بالمال بعد اقراری بالبراءۃ وبینۃ الطالب اولی ان قال انك اقررت بالمال بعد دعواك اقراری بالبراءۃ [1]۔ |
برائۃ پر گواہی مال پر گواہی سے اولٰی ہے جب دونوں فریق یا ایك فریق نے تاریخ نہ بیان کی ہو یا دونوں نے ایك ہی تاریخ نہ بیان کی ہو مطلوب شخص کی گواہی کہ تونے براءت کا اقرار کیا ہے اولٰی ہے طالب کی اس گواہی سے کہ تونے مال کا اقرار میرے براءت کے اقرار کے بعد کیا ہے اور طالب کی یہ گواہی اولٰی ہے کہ تونے مال کا اقرار اپنے اس دعوٰی کے بعد کیا کہ میں نے تیرے لئے براءت کا اقرار کیا ہے۔(ت) |
جامع الفصولین فصل عاشر میں ہے:
|
بینۃ الابراء اولٰی من بینۃ ان لہ علیہ کذافی الحال[2]۔ |
براءت کی گواہی اولٰی ہے اس گواہی سےکہ اس کے ذمہ فی فی الحال اتنا مال ہے(ت) |
اسی میں وہیں ہے:
|
الاصل ان الموجب والمسقط اذا تعارضایؤخر المسقط اذا السقط یکون بعد الوجوب[3]۔ |
قاعدہ یہ ہے کہ جب موجب اور مسقط کا مقابلہ ہوجائے تو مسقط کو مؤخر قرار دیا جائے گا کیونکہ سقوط بعد ازوجوب ہوتا ہے۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع