دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

درمختار میں ہے:

یشترط فی ثبوت مھر المثل اخبار رجلین اورجل وامرأتین ولفظ الشہادۃ فان لم یوجد شہود عدول فالقول للزوج بیمینہ[1]۔

مہر مثل ثابت کرنے کے لئے دو مردوں یا ایك مرد اور دو عورتوں کی گواہی اس میں لفظ شہادت شرط ہے اوراگر عادل گواہ نہ ملیں تو خاوند کا قول قسم لے کر تسلیم کیاجائے۔(ت)

ہدایہ میں ہے:

من تزوج امرأۃ ثم اختلفا فی المھر فالقول قول المرأۃ الی تمام مہر مثلھا[2]۔

اگر زوجین مہر میں اختلاف کریں تو مہر مثل کی حد تك بیوی کی بات معتبر ہے(ت)

عبارت منسوبہ دررالحکام وعنایہ کہ:

ادعت المراۃ الف المہر بانھا واجبۃ علی الزوج الی یومنا ھذا وقال الزوج انك قد ابرأتنی منہا فاقامت المرأۃ شہودا وشہدوابالف المہر ولم یبینواانھا واجبۃ علیہ الی یومنا ھذالم تقبل شہادتھم علی الاصح[3]۔

عورت نے ہزار مہر کا دعوٰی کیا کہ یہ آج تك خاوند کے ذمہ واجب ہے اور خاوند کہتا ہے کہ تونے کچھ سے مجھے بری کردیا ہے تو عورت نے گواہی پیش کی تو گواہوں نے ہزار کی گواہی دی اور آج تك ذمہ واجب ہونے کو بیان نہ کیا تو صحیح قول پر وہ گواہی قبول نہ ہوگی۔(ت)

اگر ان میں اسی طرح ہو جب بھی مسئلہ دائرہ سے متعلق نہیں وہاں کلام اس صورت میں ہے کہ عورت جس مقدار مہر کا دعوٰی کرتی ہے شوہر کو وہ مقدار تسلیم ہے اور معافی کا مدعی ہے شہود نے اب تك مہر ذمہ شوہر پر واجب ہونے کا ذکر نہ کیا تو ان کی شہادت کو دعوٰی زوج سے تو کچھ مس نہ ہوا،رہی مقدار مہر زوج کو خود اس کا اقرار تھا اور مقر پر شہادت مسموع نہیں،

الافی اربع لیس ھذا منھا کما فی البحر بل فی کل موضع

مگر چارمیں کہ یہ ان میں سے نہیں ہے جیساکہ بحر میں ہے بلکہ ہر ایسے مقام میں جہاں اگر گواہی نہ ہو

 


 

 



[1] درمختار کتاب النکاح باب المہر مطبع مجتبائی دہلی ۱/۲۰۲

[2] الہدایہ کتاب النکاح باب المہر المکتبۃ العربیہ کراچی ۲/ ۳۱۴

[3] الدرالحکام

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن