30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کسی گواہ نے یہ بیان نہیں کیا کہ دین مہر اب تك بذمہ زید مدعا علیہ واجب الاداد ہے صرف گواہان مدعیہ نے اسی قدر بیان کیا کہ سوالاکھ روپے اور پچیس اشرفیاں محمد شاہی وقت عقد نکاح کے دین مہر مقررہوا تھا تو ایسی حالت میں گواہی گوہان مدعیہ کے معتبر ہوں گی یا نہیں اور مدعیہ دلاپانے مہر مذکورہ کے مستحق ہوگی یانہیں،اور اگر عورت ثبوت مہر پر گواہ پیش کرے اور مرد ابراء مہر پر گواہ پیش کرے تو شرعًا کس کے گواہ اولٰی بالقبول ہوتے ہیں۔بینواتوجروا۔
الجواب:
صورت مسئولہ میں موافق روایت مفتٰی بہا کے شرعًا شہادت گواہان مدعیہ معتبر او رمقبول نہیں اور مدعیہ دلاپانے مہر کے مستحق نہیں،
|
قال فی درر الاحکام ناقلا عن العنایۃ ادعت المرأۃ الف المھر بانھا واجبۃ علی الزوج الٰی یومنا ھذا وقال الزوج انك قد ابرأتنی منھا فاقامت المرأۃ شہودا و شھد وابالف المھر ولم یبینوا انھا واجبۃ علیہ الٰی یومنا ھذالم تقبل شہادتھم علی الاصح[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔العبد المجیب محمد شجاعت علی مدرس مدرسہ ارشاد العلوم۔ |
درر الحکام میں عنایہ سے منقول ہے عورت نے خاوند پر مہر کے ہزار کا دعوٰی کیا کہ آج اس کے زمہ ہے اور خاوند کہتا ہے کہ تونے اس میں کچھ سے مجھے بری کردیا ہے تو عورت نے گواہ پیش کئے جنہوں نے ہزار مہرکی گواہی دین اوربیان میں انہوں نے آج تك باقی ہونے کی بات نہ کی تو صحیح قول کے مطابق یہ گواہی قبول نہ ہوگی۔واﷲ تعالٰی اعلم العبد المجیب محمد شجاعت علی مدرس مدرسہ ارشاد العلوم(ت) |
الجواب صحیح محمد عبدالغفار خاں ، الجواب صواب ابوالافضال محمد فضل حق۔
فی الواقع صورت مسئولہ عنہ شہادت شہود مدعیہ ناکفی اور بروقت تعارض شہود اثبات مہر وابراء کے شہود ابراء اولی بالقبول ہیں۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم محمد منور العلی
الجواب:
صورت مذکورہ میں گواہان زن کی شہادت دربارہ مقدار مہر مسمی مقبول و معتبر ہے جس مقدار کا وہ دعوٰی کرتی ہے اگر اسکے مہر مثل سے زائد ہے تو ظاہر ہے کہ وہ دربارہ زیادت مدعیہ ہے اور یہ شہادت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع