30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرے یہ وصی دعوی کرسکے گا،اور اگر زید مہر کا مقر ہے جب تو ا س پر نابالغوں کی طرف سے دعوی مہرنانی کرے خواہ دادا خواہ کوئی اصلًا قابل سماعت نہیں۔جامع الصغار فصل النکاح میں ہے:
|
ماتت عن زوج واولاد صغار وعلی الزوج المھر فان اقرالزوج بالمھر لم یؤخذ منہ لان الاب یملك حفظ مال صغیرہ وان انکر ینصب القاضی وصیا فیثبت علیہ المھر ویؤخذ منہ ویدفع الی الوصی فانہ بانکارہ تظہر خیانتہ و عند ظہور الخیانۃ یکون للقاضی ولایۃ دفع مال الصغیرالی وصی غیرہ[1]۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
بیوی نے خاوند اور نابالغ بچے وارث چھوڑے اور خاوند کے ذمہ مہر باقی ہے اگر خاوند مہرکا اقرار کرتا ہے تو خاوند سے مہر وصول نہ کیا جائے کیونکہ اپنے نابالغ بچوں کے مال کا وہی محافظ ہے او اگر خاوند اپنے ذمہ مہر کا انکار کرے تو قاضی بچوں کے حق میں کسی کو وصی بناکر مہرو ثابت کردے تو خاوند سے مہر وصول کرکے وصی کے سپرد کرے کیونکہ خاوندکے انکار سے اس کی خیانت واضح ہوگئی جبکہ خیانت کے ظاہر ہوجانے پر قاضی اختیار مل جاتاہے کہ بچوں کا مال وصیہ کے سپر کر دے۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ۱۰۶: ازریاست رامپور متصل اصطبل سرکاری عید گاہ دروازہ مرسلہ حن جہاں بیگم ۱۵/رجب ۱۳۳۰ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ نانی نابالغین نے نابالغین کی طرف سے بر فاقت ابن زید نابالغان کے باپ پر نابالغین کی والدہ متوفیہ کے دین مہر کی نالش کی ہے اور زید دین مہر سے منکر ہے اور چاہتا ہے کہ میں ولی دوران مقدمہ مقرر کیا جاؤں اور نیز والد زید بھی خواستگار ہے حالانکہ دادا کی حالت بھی ٹھیك نہیں ہے اور خوف تلف جائداد نابالغین کا پورا اندیشہ ہے اور نانی مشفقہ امینہ ہے اورمصلحہ ہے پس استفسار اس امر کا ہے کہ ان تینوں میں سے ولی دوران مقدمہ کون ہوسکتا ہے؟ بینواتوجروا۔
الجواب:
صورت مستفسرہ میں جبکہ زید مہر کا منکر ہے تو وہ اس مقدمہ میں ہر گز ولی نہیں ہوسکتا بلکہ حاکم پر لازم ہے کہ کسی دوسرے امین متدین کار گزار کو نابالغوں پر وصی کرے اگر دادا ٹھیك نہیں اور اس سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع