30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وبزازیہ وغیرہما میں ہے:
|
لاجبر علی الوفاء بالوعد[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
وعدہ وفائی پر جبرنہیں۔واﷲتعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ۱۰۵: ازرامپور محلہ بارہ دری محمود خاں مسئولہ جناب عبداﷲ خان صاحب ۲۹/جمادی الآخر ۱۳۳۰ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین درمیان اس مسئلہ کے کہ ہندہ تین نابالغ لڑکے لڑکیوں کی نانی ہے اور زید ان نابالغ بچوں کا باپ ہے،سعیدہ ان نابالغ بچوں کی ماں،زوجہ فوت ہوگئی،ان نابالغ بچوں کی جائداد غیر منقولہ علاقہ انگریزی میں واقع ہے۔ہندہ نے اس جائداد کی نگرانی وغیرہ کے لئے برضامندی زید سرٹیفکیٹ ولایت حاصل کرلیاہے۔اب ہندہ نے بولایت انہیں نابالغان اور باستدلال حصول سرٹیفکیٹ از علاقہ انگریزی زید پر نابالغان کی طرف سے مہر کی نالش کی ہے۔زید نے عدالت ججی ریاست رامپور میں ان نابالغ بچوں کی ولی دوران مقدمہ ہونے کی درخواست کی ہے،اور بکر باپ زید کا یعنی دادا نابالغان درخواست کرتا ہے کہ شرعًا مجھے حق ولایت نابالغان حاصل ہے لہذا دوران مقدمہ کے لئے ولی نابالغان مقرر کردیا جاؤں۔یہ تینوں درخواستیں متضاد ہیں۔مفتیان شرع متین سے یہ دریافت طلب امر ہے کہ مسماۃ ہندہ جو سرٹیفکیٹ ولایت باجازت باپ نابالغان علاقہ انگریزی میں حاصل کرچکی اس کی ولایت ریاست ہذا کے مقدمات میں مقابل زید مدعا علیہ قائم و برقرار رہے گی یا زید مدعا علیہ ولی دوران مقدمہ ان نابالغ بچوں کا مقرر ہوسکتا ہے،یا بکر دادا ولی دوران مقدمہ مقرر ہوسکتا ہے اس کی نسبت دو صورتیں ہیں اگر زید ولی مقرر نہ ہو تب یہ ولی قائم ہوسکے گا یا زید کے ولی قائم ہونے کی حالت میں اس کو حق ولایت نابالغان حاصل ہے بصراحت روایات کتب فقہ جواب عنایت ہو۔فقط المرقوم ۱۱جون ۱۹۱۲ء
الجواب:
صورت مستفسرہ میں نہ نانی کوئی شے ہے نہ وہ سرٹیفکیٹ کوئی چیز،نہ زید اپنی ولایت منتقل کرسکتا تھا نہ باپ کے ہوتے دادا کو استحقاق ولایت ہے۔یہ کارروائیاں سب مہمل و بے معنی ہیں ہاں اگر زید پر سعیدہ کا مہر آتا ہو اور انکار کرے توقاضی شرع اپنی طرف سے جسے چاہے نابالغوں پر وصی
[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الاجارہ الباب السابع نورانی کتب خانہ پشاور ۴ /۴۲۷،الاشباہ والنظائر الفن الثانی کتاب الحظر والاباحہ دارالقرآن کراچی ۲ /۱۱۰،العقود الدریۃ مسائل و فوائد شتی من الحظر والاباحۃ ارگ بازار قندھار افغانستان ۲ /۳۵۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع