30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی الاشباہ [1]ولاحاجۃ الی استثناء ثالثۃ ذکرھا وھو ما اذاکان عندہ فیہ ریبۃ لان الکلام اذا اثبت الامر۔ |
میں ہے،اور تیسرے کےاستثناء کی حاجت نہیں ہے اور وہ یہ کہ جب قاضی کو اس میں شك ہو،کیونکہ یہ کلام اس صورت میں ہے جب قاضی کے ہاں معاملہ ثابت ہوجائے۔(ت) |
نہ کہ بر خلاف دعوٰی اپنی طرف سے کوئی بات بڑھادے۔غمز العیون میں ہے:
|
یجب علی القاضی الحکم بمقتضی الدعوی عند قیام البینۃ علی سبیل الفور فلو اخر اثم ویعزل ویعزر کما فی جامع الفصولین[2]۔ |
قاضی پر لازم ہے کہ دعوٰی پر گواہی مل جانے پر اس کے مطابق فیصلہ فورًا کردے اگر تاخیر کریگا تو گنہگار ہوگا اور معزولی اور تعزیر کا مستحق ہوگاجیسا کہ جامع الفصولین میں ہے۔(ت) |
قسط بندی ایك قسم اجل ہے اور اجل حق مدیون ہے۔ہدایہ وخانیہ واشباہ وغیرہا میں ہے:
|
الأجل حق المدیون فلہ ان یسقطہ[3]۔ |
مہلت مقروض ومدیون کا حق ہے تو اسی کو ساقط کرنے کا حق ہے۔(ت) |
تو یہ مدیون کے لئے ایك ایسے حق کاثابت کرنا ہے جس کا کوئی ثبوت نہ تھا،نہ بینہ نہ اقرار نہ نکول،تو بلا ثبوت اچبات محض باطل و نامقبول،خانیہ واشباہ وخیریہ وغیرہا میں ہے:
|
القاضی لایقضی الابالحجۃ وھی البینۃ اوالاقرار او النکول[4]۔ |
قاضی صرف دلیل پر فیصلہ کرسکتا ہے اور وہ صرف گواہی، اقرار اور قسم سے انکار ہے۔(ت) |
طرفہ یہ کہ ثبوت درکنار خود مدیون جس کے لئے حاکم نے یہ حق ثابت کرنا چاہا اس حق کا پنے لئے مدعی نہ تھا مدعا علیہ نے کب کہا تھا کہ یہ مطالبہ مجھ پر قسط بندی سے واجب ہے اور ظاہر ہے کہ دعوٰی شرط قضا ہے لادعوی خود قضاء کربیھٹنے کا حاکم کو کیا اختیار ہے اور اگر مراد انشاء تنجیم ہو یعنی دین تو مؤجل باقساط نہ تھا مگر میں اس کی قسط بندی کرتا ہوں تو یہ منصب قضاء سے محض بیگانہ ایك مشورہ ہے جس کا قبول کرنا کسی پر واجب نہیں،نہ اسے پرائے مال پر کچھ اختیار ہے،نہ یہ کہ جبر پہنچتا ہے کہ مال تو تیرا واجب ہے مگر ابھی نہ لے،غایت
[1] الاشباہ والنظائر الفن الثانی کتاب القضاۃ والشہادات ادارۃ القرآن کراچی ۱ /۳۶۰
[2] غمز عیون البصائر مع الاشباہ والنظائر الفن الثانی کتاب القضاۃ والشہادات ادارۃ القرآن کراچی ۱ /۳۶۰
[3] الاشباہ والنظائر الفن الثانی کتاب المداینات ادارۃ القرآن کراچی ۲ /۴۸
[4] الاشباہ والنظائر الفن الثانی کتاب القضاۃ والشہادات ادارۃ القرآن کراچی ۱ /۳۳۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع