دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

اور ماننے نہ ماننے پر کوئی خاص معاہدہ کرلیا ہو تو اس کی پابندی ضروری نہیں کہ ایك مہمل شرط ہے کوئی عقد شرعی نہیں۔

شرط اﷲ احق واوثق [1]قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اﷲتعالی کی شرط کردہ زیادہ پختہ اور قوی حق ہے،یہ رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ (ت)

(۲)وہ شرط حرام با طل تھی اور وہ روپیہ ہر ایك کو اس کا واپس دینا فرض اور دوسرے کو دینا حرام،

قال اﷲتعالٰی" وَلَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمْوٰلَکُمۡ بَیۡنَکُمۡ بِالْبٰطِلِ "[2] واﷲتعالٰی اعلم۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:آپس میں ایك دوسرے کے مال کو باطل طور پر مت کھاؤ۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

(۳)شہادت شرع میں صرف مدعی سے لیجاتی ہے مدعا علیہ سے گواہ لینا کچھ ضرور نہیں اور گواہان قبول شرعی کے ساتھ اگر کسی خفیہ تحقیقات سے اطمینان کرلیا تو اس میں بھی حرج نہیں۔رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

البینۃعلی المدعی والیمین علی من انکر[3]۔رواہ الدار قطنی والبیہقی وابن عساکر عن عبداﷲبن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما قال النووی سند البیھقی حسن وصحیح۔

گواہی مدعی کے ذمہ اور قسم منکر پر ہے۔اس کو دار قطنی بیہقی اور ابن عساکر نے حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا ہے۔امام نووی نے فرمایا:بیہقی کی سند حسن اور صحیح ہے۔(ت)

ہاں اگر حاکم نے خلاف شرع ناجائز ہے بے ضابطہ کارروائی کی تو وہ جس حد کی ناجائز ہوگی اس کے قابل اس پر حکم ہوگا سائل نے کوئی تفصیل نہ بیان کی کہ صورت خاصہ کا حکم دیا جاتا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

(۴)اظہار سائل سے معلوم ہوا کہ طمع ناجائز سے مراد کچھ لے کر فیصلہ دینا ہے ایسا فیصلہ مطلقًا مردود

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الشروط باب الشروط فی الولاء قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۳۷۷

[2] القرآن الکریم ۲/ ۱۸۸

[3] صحیح البخاری کتاب الرہن ۱/ ۲۴۲ و جامع الترمذی ابواب الاحکام ۱/ ۱۶۰ وسنن الدار قطنی ۴/ ۲۱۸،السنن الکبری للبیہقی کتاب الدعوی البینات دارالفکر بیروت ۱۰/ ۲۵۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن