دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

نیز اسی کے صفحہ ۱۵۳ پر اس کی تشریح یوں فرمائی:

کونہ ظاھرا مستفیضا یعرفہ کل صغیر و کبیر وکل عالم و جاہل کذافی الذخیرۃ [1]۔

اس کے ظاہر مستفیض ہونے کی وجہ سے کہ اس کو ہر بڑا چھوٹا، عالم اور جاہل جانتا ہے جیسا کہ ذخیرہ میں ہے۔(ت)

ظاہر ہے کہ یہاں ایسا نہیں،فہرست گواہان کے ملاحظہ سے ظاہر ہے کہ ایك ہی خاندان کے لوگ مدعی کے گواہ ہیں کچھ لوگ مدعا علیہ کے،ایك ہی بستی کہ کچھ لوگ ادھر کے شاہد ہیں کچھ لوگ ادھر کے،ایك بھائی ادھر کا گواہ تو دوسرا حقیقی بھائی دوسری طرف کا۔بھانجا مدعیوں کا گواہ ہے تو ماموں مدعا علیہ کا۔تواتر حقیقی کی صورت ہوتی تو معاملہ بدیہیات سے ہوجاتا کہ متواترات اقسام بدیہی سے ہیں اور بدیہی پر دلیل قائم کرنا بے معنی،تو صاحب افسر مال کو اپنا فیصلہ میں ۷ نمبر ابتدائی کے علاوہ کہ متعلق واقعات ہیں اکیس نمبر بحث کے کیوں لکھنے پڑتے یا ادھر تو اتر ہوجاتا تو ہم کو ۲۱ کے مقابل ۴۲نمبر لکھنے کی کیا ضرورت ہوتی۔ بزازیہ اور قرۃ العیون ج ۴ص۶۰۰ میں ہے:

فی المحیط ان تواتر عندالناس وعلم الکل یقضی بفراغ ذمتہ لانہ یلزم تکذیب الثابت بالضرورۃ والضروریات ممالم یدخلھا شك [2]اھ۔

محیط میں ہے اگر لوگوں میں تواتر ہے اور سب جانتے ہیں تو اس کے ذمہ کی فراغت کاحکم کردیا جائے گا کیونکہ یہ بدیہی طور پر ثابت ہے اور اسے نہ ماننے پر ضروری معلوم شدہ کی تکذیب لازم آئے گی جبکہ ضروری بدیہی امور میں شك کا دخل نہیں ہوسکتا۔(ت)

(۴۱)اگر ۳۰گواہ ہونے کے سبب شہادت مدعیان متواتر ہوگئی تو شہادت مدعاعلیہ بدرجہ اولٰی متواتر ہوگی کہ اس کے ۴۵ گواہ ہیں اور اب وہ اعتراض جو ثالثوں اور مجوز نے فقرہ نمبر۲۲ میں اس پر کیا کہ وہ شہادت نفی ہے اور نفی پر شہادت مقبول نہیں باطل ہوجائے گا کہ شہادت جب متواتر ہو یقینا مقبول ہے اگرچہ نفی پر ہو۔فتاوٰی ظہیریہ وفتاوٰی بزازیہ واشباہ والنظائر صفحہ ۲۱۴ میں ہے: تقبل بینۃ النفی المتواتر[3](نفی پر متواتر بات کو بطور دلیل قبول کیا جائیگا۔ت) درمختار جلد ۲ص۶۰۰میں ہے:

شہادۃ النفی المتواتر مقبول [4]۔

متواتر نفی کو شہادت کے طور قبول کیا جائے گا۔(ت)

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الشہادات الباب التاسع نورانی کتب خانہ پشاور ۳/ ۵۱۵

[2] قرۃ عیون الاخیار کتاب الشہادات باب القبول وعدمہ مصطفی البابی مصر ۱/ ۱۴۱

[3] الاشباہ والنظائر بحوالہ ظہیریہ وبزازیہ الفن الثانی کتاب القضاء والشہادۃ ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۳۵۲

[4] درمختار کتاب الشہادات باب الفضول عدمہ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۹۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن