دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

لفظۃ الشہادۃ اقوی فی افادۃ تاکید متعلقھا من غیرھا من الالفاظ کا علم واتیقن لما فیہا من اقتضاء معنی المشاھدۃ والمعاینۃ التی مرجعھاالحس[1]۔

شہادت کا لفظ اپنے متعلق کی تاکید میں دوسرے ہم معنٰی الفاط کی نسبت اقوی ہے جیسے کہ لفظ،میں جانتا ہوں مجھے یقین ہے،کہ مقابلہ میں،کیونکہ شہادت کا لفظ مشاہدہ اور معاینہ جس کا مرجع حس ہے،کو چاہتا ہے۔(ت)

بلکہ عالمگیری سے گزرا کہ اشھد بمعنی خبررکن ہے نہ بمعنی قسم۔

(۳۷)یہ بھی ہر گز مسلم نہیں کہ کچہریوں میں حلف کے معنی پورے کرا لئے جاتے ہیں کہیں یہ کہلوایا جاتا ہے سچ کہوں گا خدا میری مدد کرے،کہیں یوں کہ خدا کو حاضر ناظر جان کر سچ کہوں گا ان الفاط کو یمین سے کچھ تعلق نہیں اور اگر وہی لفظ کہلوائے جائیں جو صاحب افسر مال نے لکھے کہ خدا کی قسم میں سچ کہوں گا تو یہ یمین منعقدہ ہوئی یعنی آئندہ کی نسبت جس کے خلاف کرنے پر پندرہ سیر گیہوں یاتین روزوں میں کام نکل سکتا ہے بخلاف اشھد کہ اس میں یمین غموس ہے کہ سلطنت ہفت اقلیم یا لاکھ روزے بھی اس کا کفارہ نہیں ہوسکتے تو اس میں اس کے معنی کا ادا ہوجانا کیونکر ممکن۔

(۳۸)دوسرالفظ صاحب افسر مال نے یہ لکھا کہ خدا کو حاضر ناظر سمجھ کر شہادت دوں گا یہ بھی ایك وعدہ ہے جو کسی اشھد کے معنی پورے نہیں کرسکتا،علماء تصریح فرماتے ہیں کہ شہادت بلفظ مضارع بمعنی حال لازم ہے درمختارسے ابھی گزرا واخبار للحال[2](حال کی خبر دینا ہے۔ت)ردالمحتار ج ۴ص۵۷۳میں ہے:

فلو قال شھدت لایجوز لان الماضی موضوع للاخبار عماوقع فیکون غیر مخبر فی الحال[3]۔

اگر اس نے"شھدت"بلفظ ماضی کہا تو ناجائز ہے کیونکہ ماضی گزشتہ واقعہ کی خبر کے لئے وضع کیا گیا ہے تو یہ ماضی،حال کی خبر نہ دے گا۔(ت)

جب صیغہ ماضی معتبر نہ ہوا جو یمین میں مثل صیغہ حال ہے حلفت باﷲ اور احلف باﷲ کاایك ہی حکم ہے توشہادت دوں گا صیغہ استقبال کیا حیثیت رکھتا ہے جس کا حاصل یہ ہوگاکہ یہ قسم کھاؤں گا


 

 



[1] فتح القدیر کتاب الشہادات المکتبۃ النوریۃ الرضویہ سکھر ۶/ ۴۵۶

[2] درمختار کتاب الشہادات مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۹۰

[3] ردالمختار کتاب الشہادات داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/ ۳۷۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن