دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

قریب او بعید فھو اولی بالمیراث من المقر لہ لانہ لما لم یثبت نسبہ منہ لایزاحم الوارث المعروف ولا مزاحمۃ اذاکان الوارث احد الزوجین وان لم یکن لہ وارث مزاحم استحق المقر لہ میراثہ لان للمقر ولایۃ التصرف فی مال نفسہ عدم الوارث[1]۔

زوجین کے علاوہ معروف وارث موجود ہوں تو مقرلہ کی نسبت وہ معروف وارث وراثت کا زیادہ حقدار ہے کیونکہ جب مقرلہ کا نسب ثابت نہیں ہے تو وہ معروف ورثاء کے مقابل نہیں آسکتا،اور جب زوجین میں سے کوئی ایك دوسرے کا وارث ہوتو وہاں کوئی مزاحمت نہ ہوگی،اور اگر ان مقرلہ کے مقابل کوئی بھی معروف وارث نہ ہوتو پھر مقرلہ مقر کی وراثت کا حقدار ہے کیونکہ مقر کو اپنے مال میں تصرف کی ولایت ہے۔(ت)

جامع الرموز صفحہ ۶۱۳میں ہے:

ولواقر رجل بنسب من غیر ولادقریب بینھما کالاخ والعم والجد وابن الابن لایصح اقرارہ بالنسب[2]۔

اگر مقر(اقرار کرنیوالے)نے ولادت کے علاوہ کسی قریبی رشتہ کا اقرار کیا جیسے بھائی،چچا،دادا پوتا ہونے کا۔تو یہ اقرار نسب صحیح نہ ہوگا۔(ت)

ایضاح شرح اصلاح للعلامۃ ابن کمال پاشا قلمی ص ۴۲۶میں ہے:

لایصح لما فیہ من تحمیل النسب علی غیر فلا یرث الاعند عدم وارث معروف قریبا کان او بعیدا[3]۔

صحیح اس لئے نہیں کہ اس میں غیر پر نسب ٹھونسنا ہے تو کسی قریب یا بعید معروف وارث کی عدم موجودگی میں ہی مقرلہ وارث ہوسکے گا

اگر ایك اس کے اقرار سے نسب ثابت ہوجاتا تو وارث قوی کا ضعیف تر وارث سے محرورم کردینا کیا معنی رکھتا بلکہ واجب ہوتا کہ اس سے نیچے درجے کے جتنے ورثاء ہوں سب اس کے آگے محروم ہوں لیکن ایسا قطعًا نہیں تو ثابت ہوا کہ نسب ثابت نہ ہوا۔

(۲۱)ایسے نسب کا اقرار اگرچہ مقر کے مال پر نافذ ہومگر یہ ایك فقہی فتوٰی ہے اور حکم یا قاضی کو مطلقًا اختیار نہیں ہوتا کہ وہ صورت میں جو حکم مسئلہ پائیں اس پر فیصلہ کردیں ان کا حکم اس حد


 

 



[1] حاشیہ الطحطاوی علی الدر المختار کتاب الفرائض دارالمعرفۃ بیروت ۴/ ۳۷۳

[2] جامع الرمو ز کتاب الاقرار مکتبۃ الاسلامیہ گنبد قاموس ایران ۳/ ۴۵۸

[3] ایضاح شرح اصلاح

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن