دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

آئی ہوئی اور دوسری ریاست سے لیکن دونوں میں اس فقرے کا اصلًا پتہ نہیں اب اصل عبارت رواج عام اگر فی الواقع اس فقرے سے خالی ہے جب تو امر ظاہر ہے ورنہ اس کا ہونا ان وجوہ کا سبب جو اوپر گزریں اور آئندہ آتی ہیں ثبوت نسب مدعیان میں تو بکار آمد نہیں مگر ایسی تحریرات کے نامعتبر وساقط ہونے کے لیے جس کی بحث ہم ابھی کیا چاہتے ہیں ایك کافی نظیر قابل یا دداشت ہے۔

(۸)یہ سب اس وقت ہے کہ وہ نقل جو مدعیوں نے پیش کی شرعًا سند میں لے لینے کے قابل فرض کرلی جائے ورنہ درحقیقت وہ محض لاشیئ ہے،مولوی عطا محمد صاحب کا اس پر اعتراض بہت ٹھیك ہے فی الواقع محاضرہ سجلات جہاں قابل اعتبار ہوتے بھی ہیں تو اسی قدر کہ حاکم مجوز اپنے دفتر پر جو اس کے حفظ میں اس کے مہر و نشان کے ساتھ زیر نگہبانی ہے اعتماد کرسکتا ہے مدعی مدعا علیہ جو کاغذ پیش کریں بے شہادت مقبولہ شرعیہ اصلًا قابل التفات نہیں،ردالمحتار جلد ۴ ص۴۷۸میں ہے:

الدیوان وضع لیکون حجۃ عند الحاجۃ فیجعل فی یدمن لہ ولایۃ القضاء وما فی یدالخصم لایؤمن علیہ التغییر بزیادۃ او نقصان[1]۔

کاغذی ریکارڈ حاجت کے وقت دلیل بنانے کےلئے تیار کیا جاتا ہے اس لئے ایسے شخص کے قبضہ میں ہونا چاہئے جو قضاء کی ولایت والا ہو اور جو مخالف فریق کے قبضہ میں ہو وہ کمی بیشی سے محفوظ نہیں۔(ت)

نیز صفحہ مذکورہ میں ہے:

قال ابو العباس یجوز الرجوع فی الحکم الٰی دواوین من کان قبلہ من الامناء اھ ای لان سجل القاضی لایزور عادۃ حیث کان محفوظا عند الامناء،بخلاف ماکان بید الخصم[2]۔

ابو العباس نے فرمایا:سابق امین لوگوں کے ریکارڈ کی طرف کسی حکم میں رجوع کیا جاسکتا ہے اھ،یعنی اس لئے کہ قاضی کا دفتری ریکارڈ جعل سازی سے عادتًا محفوظ ہے جب وہ امین لوگوں کے پاس محفوظ ہو بخلاف جب وہ مخالف فریق کے قبضہ میں ہو۔(ت)

اسی کی جلد مذکور صفحہ ۵۴۹میں ہے:

ویجب تقییدہ ایضا بما اذاکان

یہ قید بھی ضروری ہے کہ جب وہ ریکارڈ قاضی کے

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب القضاء داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/ ۳۰۸

[2] ردالمحتار کتاب القضاء داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/ ۳۰۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن