دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

(۷)بیان اﷲ بخش مشمولہ مسل نمبری ۲۳۔نام اپنا اﷲ بخش باپ کا نام صدر الدین عمر تخمینًا(؂؛؛)سال حاضر آکر لکھوایا کہ مظہر اور الٰہی بخش برادر مظہر وبدر الدین وسراج الدین پسران شیخ صدر الدین ہر چہار وارث بحصہ برابر ہیں بدر الدین و سراج الدین نے ملکیت موضع بلاڑہ صدر الدین میں ہمارانام درج نہیں کرایا اس باعث تکرار تھا برادری میں تصفیہ ہمارا ہوچکا ہے بموجب راضی نامہ ۲/ ۵ حصہ بنام مظہر والٰہی بخش داخل خارج فرمایاجائے،اﷲ بخش بقلم خود۔بعد تصدیق حکم ہوا کہ باجرائے پروانہ بدر الدین و سراج الدین والٰہی بخش بنابر قلمبندی بیان طلب کیا جائے،یکم جون ۱۸۹۳ء،آج مسل پیش ہوئی حکم ہوا کہ فریقین مقدمہ طلب ہوکر بیان ان کا قلمبند کیا جائے،۱۳/جون     ۹۳؁،مسل پیش ہوئی آج تك نہ فریقین مقدمہ حاضر ہوتے ہیں نہ رپورٹ پیشکار شامل مسل ہوئی لہذا حکم ہوا کہ مقرر پیشکار کو لکھا جائے کہ جلدمطلوبگان کو بھجوادیں،۲۹/اگست ۱۸۹۳ء۔

(۸)پروانہ بنام پیشکار صادق پور مشمولہ مسل نمبری ۲۳۔،اندریں مقدمہ۱۳جون کو طلبی فریقین بمراد قلمبندی بیانات کی گئی تھی،آج تك ان کی جانب سے نہ رپورٹ شامل مسل ہوئی نہ فریقین حاضر آئے ہیں لہذا مکرر قلمی ہے کہ آپ فی الفور فریقین کو بھجوادیں،۲۹اگست ۱۸۹۳ء فریقین کو باخذ مچبلکہ روانہ کارداری میں کیاجائے ۶/ستمبر ۱۸۹۳ء حکم سے اطلاع پائی سراج الدین بیمار ہے بروقت صحتیابی اس کے حاضر ہوجائیں گے۷ستمبر ۱۸۹۳ء العبد بدر الدین العبد اﷲبخش،جناب عالی مطلوبگان کو ہدایت احضار کی گئی اور العبد کرائے گئے ہیں سراج الدین سخت بیمار ہے بعد شفا حاضر ہوگا ۸/ستمبر ۱۸۹۳ء

(۹)بیان بدر الدین وغیرہ مشمولہ مسل نمبری ۲۳ واقع ۲۲/اگست ۱۸۹۳ء،سوال اﷲ بخش والٰہی بخش پسران صد ر الدین نے لکھوایا ہے کہ تم نے کل ملکیت صدر الدین کی محکمہ بندوبست میں اپنے نام درج کاغذات موضع بلاڑہ صدر الدین کرالی ہے حالانکہ مظہران بھی وارث ہیں منٹگمیر سے فیصلہ ہوچکا درج کاغذات موضع بلاڑہ صدر الدین کرالی ہے حالانکہ مظہران بھی وارث ہیں منٹگمری سے فیصلہ ہوچکا ہے کہ ۲/ ۵ حصہ ما مظہران اور ۳/۵حصہ تمہارا قرارپایا ہے نام مظہران درج کاغذات فرمایا جائے تم کو اس ایزادی میں کیا عذر ہے؟

(جواب)مظہران کو کسی طرح کا عذر اس ایزادی میں نہیں ۲/ ۵ حصہ میں نام اﷲ بخش و الٰہی بخش کا ایزادفرمایا جائے،العبد بدر الدین بقلم خود،العبد سراج الدین چونکہ اس ایزادی میں فریقین کو کچھ عذر نہیں لیکن یہ مسل بصیغہ وراثت دائر ہے وراثت کا فیصلہ محکمہ بندوبست میں ہوچکا ہے فریقین کو ہدایت ہو کہ درخواست ایزدی نام گذران کر حسب ضابطہ ایزادی کرادیں مسل پیشی سے خارج ہوکر داخل دفتر ہو۔مورخہ ۲۳/اکتوبر ۱۸۹۳ء۔چونکہ یہ مسل ماہ اکتوبر میں داخل دفتر نہ ہوئی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن