دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

والد ہمارے نے ہم کو بطور دوسرے فرزندان کے پرورش کی ہے کچھ فرق نہیں کیا،چاہتے ہیں کہ ہم چاروں کانام بحصہ برابر درج کیا جائے لہذا کھاتہ ہذابمراد حکم مناسب پیش کر تا ہوں،۹/جون۱۸۹۲ء عنایت اﷲ پٹواری ۔

 (۲)رواج عام اقوام چشتی پرگنہ پاك پٹن ضلع منٹگمری کتاب جلد ۲، ۱۸۷۲؁ء موجودہ دفتر فارسی محافظ خانہ مندرجہ ص۸۸ لغایت ۹۰،ہمراہ عورت کمین مثل کنجری و موچیانی و ترکھانی ومچھانی کے نکاح بموجب شرع شریف کے جائز ہے اگرکوئی صاحب جائداد ہمراہ ایسی عورت کے نکاح کرلے تو اولاد اس کی مثل عورت ہم کف کے مالك ہوتی ہے۔اگر ایسی عورت بدون نکاح رہے اور اس سے اولاد پیدا ہوتو ایسی اولاد حرام کی ہوتی ہے ان کو وراثت سے کچھ حصہ نہیں ملتا(نظائر)موضع واڑہ پیران مسمی صدر الدین نے ہمراہ عورت بیوہ قوم پیرنی کے نکاح کرلیا اولاد اس کی بعد وفات صاحب جائداد کے مالك ہوگی۔

(۳)راضی نامہ مدخلہ کچہری اکسٹر ا اسٹنٹ کمشنر ضلع منٹگمری مایانکہ بدرالدین وسراج الدین واﷲ بخش والٰہی بخش پسران پیر صدر الدین ہیں حسب ذیل مواضعات واقع علاقہ انگریزی وواقع ریاست بہاولپور خاص ملکیت پیر صدر الدین صاحب والد مظہران کی ہے ہم فریقین کل جائداد زرعی پر وقت وفات والد صاحب سے قابض ہیں اس لئے ہم فریقین نے برضامندی خود آپس میں اس طرح تصفیہ کیا ہے کہ کل جائداد مندرجہ بالا علاقہ انگریزی وریاست کے پانچ حصے کئے،تین حصے بدرالدین وسراج الدین کو دیں گے اور دو حصے کل جائداد زرعی سے اﷲ بخش والٰہی بخش کو دیں گے،جس قدر زیادہ نصف سے بدر الدین وسراج الدین کو دیا گیا اس کا سبب بہ ہے کہ وہ بسبب سرداری کے بڑے ہیں،سراج الدین اس وقت موجود نہیں اس کی طرف سے مجھ بدر الدین ذمہ دار ہے کہ وہ اور میں بدر الدین حقیقی بھائی ہیں ۲۵فروری ۱۸۹۲ء

(۴)بیان بدرالدین وتصدیق مدعیان نسبت راضی نامہ مذکورہ،استفسار بدرالدین ولد صدر الدین باقرار صالح ۲۵/ فروری ۱۸۹۳ء صدر الدین متوفی ہمارے والد کی جائداد زرعی علاقہ تحصیل پاکپٹن میں حسب ذیل ہے،واڑہ پیران کلاں سالم بلاڑہ پیران سوم حصہ شیخوپور میں ایك چاہ کی اراضی،والد مرگیا جب سے میرا اور سراج الدین میرے اور برادر حقیقی اﷲ بخش والٰہی بخش برادران سوتیلی والدہ ہماری کا قبضہ جائداد پر علی الحساب بہ سبب تنازع رہا ہے اب برضامندی یہ فیصلہ کیا ہے کہ کل پانچ حصے کرکے تین پانچویں مجھے اور سراج الدین کو ملے اور دو پانچویں اﷲ بخش والٰہی بخش کو،جو زیادہ حصہ نصف سے مجھے اور سراج الدین کو دیا ہے وہ بوجہ اس کے ہے کہ میں اور سراج الدین بڑے بھائی ہیں،سراج الدین پار ریاست میں ہے اور میرا اور اس کا نفع نقصان مشترکہ ہے لہذا میں اس کی جانب سے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن