30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دائر کی جو شیخ حسین بخش صاحب ناظم کے یہاں سے ۳۱/مارچ ۱۹۰۸ء کو ڈسمس ہوئی مدعیان نے افسر مال کے یہاں اپیل کی ۱۹/ اکتوبر ۱۹۰۸ء کو یہاں سے بربنائے فتوائے ثالثان کامیابی پائی جس کی حالت یہ ہے کہ بحکم مولوی عبدالمالك صاحب افسر مال فریقین نے ثالثی کی طرف رجوع کی،چار ذی علم ثالث قرار پائے مولوی عطا محمد صاحب مدرس پھوگا نوالہ،مولوی عبدالرحیم صاحب اول مدرس عربی خانقاہ مہاران شریف مولوی اﷲ بخش چك نادر شاہی،مولوی جمال الدین ساکن ماڑی میاں صاحب۔،اور شرط تحریر ہوئی کہ اگر رود اد مسل سے مدعیوں کا اولاد پیر صدر الدین ہونا شرعًا ثابت ہوتو ان کی وراثت کے باب میں فتوائے ثالثان ناطق ہوگا۔ثالث اول الذکرنے نسب ثابت نہ مانا باقیوں نے اثبات کیا،افسرمال نے کثرت رائے پر فیصلہ دیا مدعا علیہم نے اخبئی میں نگرانی کی جس پر مولوی رحیم بخش صاحب رزیڈنٹ جوڈیشنل ممبر نے تحریر فرمایا کہ(جو عذرات واقعات پر ہیں ہم ان کوزیر بحث لانا نہیں چاہتے کیونکہ ڈگری بر بنائے فیصلہ ثالثی ہوئی ہے)لہذا ہر دو فتوائے ثالثان وفیصلہ نظامت وفیصلہ افسر مال واظہارات گواہان فریقین وجملہ کاغذات متعلقہ کے نقول باضابطہ خدمت علمائے دین میں حاضر کرکے امیدوار کہ خالصًا لوجہ اﷲحکم شریعت مطہرہ سے آگاہ فرمائیں کہ تین ثالث صاحبوں کا پہلا فتوٰی اور ثالث چہارم کا فتوائے دوم ان میں کون سامطابق شرع شریف ہے اور فتوائے اول میں جن جن وجوہ سے مدعیان کو ثابت النسب مانا ہے وہ شرعًاصحیح ہیں یا غلط،نیز ازروئے اقرار نامہ ثالثی مدعا علیہم اس فتوائے ثالثان کے پابند ہوئے یانہیں،اور بالجملہ روداد مسل موجود سے بحکم شرع شریف دعوائے مدعیان ڈگری ہونا چاہئے یا ڈسمس،کاغذات متعلقہ کی مکمل نقول تو حاضر خدمت ہیں مگر آسانی ملاحظہ کے لئے واقع استثناء کا خلاصہ یہاں گزارش:
(۱)علاقہ آنروئے آب میں عنایت اﷲ پٹواری کے سامنے بدرالدین وغیرہا کا بیان رپورٹ حکم،آج زبانی بدرالدین پسر متوفی کے معلوم ہواکہ مسمی صدرالدین والد مظہر فوت ہوگیا،مظہر وسراج الدین ہر دو پسر وارث وقابض ہیں نیز ظاہر کیا حسب تفصیل ذیل والد مظہر رنگ بھری کنچنی کو لے کر اس جگہ واڑہ پیران سے چلا گیا اور دیہات پار علاقہ ریاست بہاولپور میں بہت عرصہ تك رہا کیونکہ اس وقت چچا ہمارا محمد بخش برادر خورد والد مظہر زندہ تھا اس کے خوف سے اپنے دیہہ میں نہ آیا ان دنوں میں یہ دو تولد ہیں،جب چچا ہمارا مرگیا تب نکاح اس کے ساتھ کیا اور اس جگہ آکر آباد ہوا یہ ہر دو پچھلگ والد مظہر کے ہیں اﷲ بخش و الٰہی بخش نے ظاہر کیا کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع