30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ان یحبسہ حتی یحضرہ لیعید البینۃ علی عینہ فلو قال لا اقدر علیہ حبس قدر مالو قدر احضرہ ثم یقضی علیہ بقیمتہ[1]۔ |
کو قید میں اس وقت تك رکھا جائے جب تك وہ غلام کو حاضر نہ کردے تاکہ حاضر ہوجانے پر گواہوں سے دوبارہ غلام کی تعیین پر شہادت لی جائے اگر اس دوران قیدی کہے کہ میں اس کو حاضر کرنے پر قادر نہیں ہوں تو اس وقت تك قید رکھا جائے کہ اگر قدرت ہوتی تو وہ ضرور حاضر کردیتا اس اندازے کے بعد تیسرے مرحلہ پر قاضی اس پر قیمت کا حکم دے گا(ت) |
ثالثًا اگر ان سب سے قطع نظر ہو تو اس عبارت میں صورت ثوب وکنیز فرض کی ہے اور وہ موزونات سے نہیں ان میں جنس و صفت و قیمت ہی تعیین کرنے والے تھے اس سے یہ لازم نہیں آسکتا کہ زیور میں بھی ذکر وزن ضروری نہ ہوحالانکہ وہ موزون ہے اور کتب مذہب میں تصریح ہے کہ بیان قدر وکیل ووزن ضروری ہے کما تقدم(جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے۔ت)آخر نہ دیکھا کہ اگر دعوٰی ایسے ریشمیں کپڑے کا ہو جو وزن سے بکتا ہے بیان وزن لازم ہے،اسی عالمگیریہ میں ہے:
|
اذا ادعی دیباجا فان کان عینا یشترط الاشارۃ الیہ وعند ذٰلك لاحاجۃ الی بیان الوزن وسائر اوصافہ وان کان دینا ففیہ اختلاف المشایخ ھل یشترط ذکر الوزن فعامتھم یشترط وھو الصحیح ذخیرہ [2]اھ مختصرا۔ |
اگردیباج کپڑے کا دعوٰی ہو تو اگر سامنے حاضر ہو تو اس کی طرف اشارہ کرنا دعوی میں شرط ہے اس صورت میں وزن اور دیگر اوصاف کو بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اگر وہ دیباج حاضر نہیں تو اس صورت میں مشائخ کا اختلاف ہے کہ کیا وزن کا بیان ضروری ہے جبکہ تمام فقہاء نے اس کو شرط قرار دیا ہے اور یہی صحیح ہے،ذخیرہ،مختصرًا۔(ت) |
اسی میں ہے:
|
اذا ادعی جوہرا لابد من ذکر الوزن اذاکان غائبا وکان المدعی علیہ منکراکون ذلك فی یدہ کذافی السراجیۃ[3]۔ |
جب جواہر کا دعوٰی ہو تو وزن کا ذکر ضروری ہے جب وہ جواہر غائب ہو اور مدعی علیہ اپنے قبضہ ہونے کا انکار کرتا ہو،سراجیہ میں یوں ہے۔،(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع