30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی تحریر کے بعد مکان موہوبہ پر بدستور قبضہ واہب کاتاحیات واہب رہا یعنی واہب مع اپنے اطفال و ازواج کے مع اس زوجہ کے جس کے نام ہبہ لکھامرتے وقت تك اس مکان میں رہا بعد وفات زید ورثائے زید بالاجمال وبالاشتراك اس مکان پر قابض رہے اب وقت درخواست ہونے تقسیم مکان کے باہم شرکا کے وہ ہبہ ظاہر ہوکر ازروئے شرع شریف جائز ہوگی یا ناجائز قرار پائے گی۔بینواتوجروا۔
الجواب:
(۱)اس مقدمہ میں تحقیق حکم شرعی تنقیح چند مسائل پر موقوف فنقول وباﷲ التوفیق(تو ہم کہتے ہیں اﷲ تعالٰی کی توفیق سے۔ت)
مسئلہ اولٰی:ہمارے مشائخ مذاہب رحمہم اﷲتعالٰی کو اختلاف ہے کہ قبول بھی مثل ایجاب رکن ہبہ ہے یانہیں،
|
مشی علی الاول فی الکافی والکفایۃ والتنویر والدروھبۃ الھدایۃ وقال الاتقانی انہ قول الامام علاء الدین فی تحفۃ الفقہاء ومشی علی الثانی فی الحصر والمختلف و النہایۃ والدرایۃ والعنایۃ و العینی و عامۃ الشروح قال الاتقانی انہ قول الامام شیخ الاسلام خواہر زادہ فی مبسوطہ وبہ جزم فی کتاب الایمان من الھدایۃ و الکرمانی والتاویلات و محیط السرخسی۔ |
کافی،کفایہ،تنویر،در اور ہدایہ کے ہبہ میں اول کو اختیار کیا،او راتقانی نے کہا کہ تحفۃ الفقہاء میں امام علاء الدین نے یہی فرمایا ہے اور حصر،مختلف،نہایہ،درایہ،عنایہ،عینی اور عام شروح میں ثانی کو اختیار کیا۔اتقانی نے کہا کہ شیخ الاسلام خواہر زادہ نے مبسوط میں یہ فرمایا اور اسی پر ہدایہ کے کتاب الایمان میں اور کرمانی اور تاویلات او رمحیط سرخسی نے اعتماد کیا ہے۔(ت) |
اور راجح ومعتمد ومفتی بہ یہ ہے کہ قبول رکن نہیں غایت یہ کہ شرط ثبوت ملك ہو پھر قبضہ کہ مجلس میں ہو اگرچہ بے اذن صریح واہب یا باذن واہب ہو اگر چہ بعد مدت وہ اس قول کا قائم مقام ہوجائیگا قول حق اور تحقیق یہ ہے کہ قبضہ بنفسہ شرط ثبوت ملك ہے اور وہی دلالت قبول بھی ہوجائے گا،رہا پیش از قبضہ حاجت اس قدر ہے کہ قبول کامنافی یعنی رد و امتناع نہ پایا جائے،امام ملك العلماء ابوبکر مسعود کا شانی نے بدائع میں تصریح فرمائی کہ رکنیت قبول قول امام زفر وقیاس ہے اور استحسان عدم رکنیت ہے[1]،اور معلوم ہے کہ عمل ہمیشہ استحسان پر ہے الافی مسائل عدیدۃ لیست ھذہ
[1] بدائع الصنائع کتاب الھبہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۶/ ۱۱۵،فتح القدیر بحوالہ البدائع کتاب الھبہ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۷/۴۸۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع