30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ملحض گواہی عبدالمجید خاں:مدعا علیہا نمبر۲ کو جمعدار نے مکان متنازعہ ہبہ کردیا تھا اندازًا بارہ سال کا عرصہ ہوا جب ہبہ نامہ لکھا گیا تھااس پر میری شہادت ہوئی تھی اس وقت مدعا علیہ نمبر۲ کا قبضہ بھی مکان متنازعہ پر کرادیا تھا جمعدار نے اس مکان کو خالی کرکے اپنا کل اسباب دوسرے مکان میں رکھوادیا اور مستورات کو بھی اس مکان سے علیحدہ کر دیا اور ہمارے سامنے جمعدار مذکور نے کہا کہ میں نے مدعاعلیھا کا قبضہ دلادیا ہے اور یہ مکان آپ کو دیا مدعا علیہ نمبر۲اس وقت موجود تھیں اور ان سے یہ سب جمعدار نے کہہ دیا تھا مدعا علیہا کو ہبہ نامہ سپرد کردیا تھا مکان متنازعہ میں اس وقت سوائے مدعا علیہا کے اور کوئی نہیں تھا اور کوئی ہو تو مجھ کو معلوم نہیں یہ مجھے معلوم نہیں کہ سوائے زوجہ خوشحال خاں وخوشحال خاں مدعا علیہا نمبر۲ اور کون کون مکان مذکور میں رہتا ہے مدعا علیہا نمبر ۲ کو جب دستاویز سنائی گئی توا س وقت مضمون سنا تھا مضمون ہہ نامہ کا یہ یاد ہے کہ یہ لکھاہوا تھا کہ اور سب کو تو حصہ دے دیا ہے تم کو اب یہ مکان ہبہ کیا جاتا ہے تم قبضہ کر لو جمعدار نے اردو میں اپنا نام لکھا تھا مجھے نہیں معلوم کہ زوجہ خوشحال خاں و خوشحال خاں مکان متنازعہ میں کس کی اجازت سے رہتے ہیں آیا مدعاعلیہا نمبر۲ نے اجازت دی ہے یانہیں۔
سید امیر شاہ کی شہادت:معاینہ قبضہ مدعا علیہانمبر۲: اوپر مکان متنازعہ فیہ وقت ہبہ کرنے رسول خاں جمعدار کے مکان مذکور ہ کو یوں بیان کیا ہے کہ دوسرے زوجہ کو جو شامل رہتی تھی علیحدہ کرکے مسماۃ صنوبر بیگم کو تنہا قبضہ دلادیاہے اور رسول خاں کے اسباب سے مکان کو خالی کرنا نہیں بیان کیا ہے اورنہ رسول خاں کا خود علیحدہ ہونا اس مکان سے بیان کیا ہے حالانکہ تمامیت قبضہ کے لیے واھب کے اسباب مقبوضہ جو اس مکان موہوبہ میں رکھا ہوا ہو اور خود ذات واہب سے اس مکان موہوبہ کا خالی ہونا ضروری ہے ہبہ میں وقت قبضہ کے۔اور رسول خاں کا اسباب مقبوضہ اس مکان میں ہونا وقت ہبہ گواہوں کی گواہی سے ثابت ہے اورخود رہنا ان کا اس مکان میں سب کو ظاہر ہے اور بہرام خاں کی گواہی سے ثابت ہے کہ جمعدار مرنے تك اس مکان میں رہے،سید امیر شاہ کی گواہی ہوئی اوپر معاینہ قبضہ ناقصہ کے،لہذا انکی شہادت معتبر نہیں ہے۔
سلطان کی گواہی میں اوپر معاینہ قبضہ کے خود نکلنا رسول خاں کا مکان مذکورہ سے واسطے قبضہ دلانے کے بیان نہیں کیا اور یہ بیان کیا ہے کہ مدعی کی والدہ کاسامان بعد قبضہ کے علیحدہ کردیا تھا اس سے یہ معلوم ہوا کہ مدعی کی والدہ کا سامان قبضہ دلانے کے وقت اس مکان میں رکھا تھا بعد کو علیحدہ کیا گیا اور قبضہ کے وقت مکان موہوبہ مدعی کی والدہ کے سامان مقبوضہ کے ساتھ مشغول تھا،تویہ بیان بھی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع