دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

اسے دکھا کر پسند کراکر دوسرے سے صاف کرادیتا ہے خصوصًا وہ کہ بدخط ہو۔کیا ممکن نہیں کہ اس نے جو لکھ کردیا کہیں مشکوك تھا مدعی نے تبدیل چاہی اس نے دوسرے سے لکھوادیا اور اصل یہ ہے کہ ایسی فضول باتوں میں اختلاف پر نظر نامعتبر،اگر اس نے خود لکھا تو کیا فائدہ دوسرے سے لکھوایا تو کیا نقصان،مدعی نے لکھا تو کیا نفع،مدعی علیہ نے لکھا تو کیا ضرر،اور اگر دونوں نے لکھایا کسی نے نہ لکھا تو اس سے معاملہ پر کیا اثر۔ہمارے ائمہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کے مذہب مہذب وظاہر الروایۃ وقول امام و معتمد جماہیر کتب مستندہ میں اختلاف صرف وہ مضر ہے جو اصل معاملہ پر خلل انداز ہو،زائد وفضول باتیں کہ یوں ہوں تو دعوٰی میں خلل نہیں،یوں ہوں تو ضرر نہیں،محض نظر انداز ہیں ان میں اختلاف اصلًا قابل لحاظ نہیں،ہم نے اپنے فتاوٰی میں ریاست رامپور ہی کے ایك فیصلہ پر اس مسئلہ کے متعلق کتب امام محمد رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے لے کر بحرالرائق وغیرہ کتب معتمدہ متأخرین تك بائیس کتابوں کی سند پیش کی ہے یہاں اسی قدرکافی کہ فتاوٰی خلاصہ وفتاوٰی عالمگیری وغیرہمامیں تصریح ہےکہ:

التناقض فیما لا یحتاج الیہ لایضر[1]۔

اگر غیر ضروری چیز میں تناقض ہوتو مضرنہیں ہے۔(ت)

ذی علم مجوز نے تو ایك کاہمراہی شفیع خاں بیان کرنا دوسرے کا اسے ذکر نہ کرنا اختلاف مضر قرار دیا اور فتاوٰی امام قاضی خاں و بحرالرائق وفتاوٰی ظہیریہ و فتاوٰی عالمگیریہ میں اور نص صریح امام محرر المذہب رضی اﷲتعالٰی عنہ سے تصریح ہے کہ اگر ایك نے کہا فلاں شخص اس وقت ساتھ تھادوسرے نے صاف انکار کیا کہ وہ ساتھ نہ تھا جب بھی شہادت میں خلل نہیں کہ مطلب سے زیادہ باتوں میں اختلاف ناقابل التفات ہے،عبارت یہ ہے:

قال احدھما کان معنا فلان وقال الاٰخر لم یکن معنا فلان ذکر فی الاصل انہ یجوز ولاتبطل ھذہ الشہادۃ[2]۔

ایك نے کہا وہ فلاں ہمارے ساتھ تھا،دوسرے نے کہا ہمارے ساتھ نہ تھا،تو اصل میں امام محمدر حمہ اﷲتعالٰی نے فرمایاکہ شہادت باطل نہ ہوگی۔(ت)

جہالت شہادت بھی وہ مضر ہوتی ہے جس سے طریق حکم مسدود ہو ورنہ تصریح ائمہ ہےکہ مذہب اصح وا رجح ومعتمد میں ہرگز مضر نہیں،فتاوٰی امام قاضی خاں میں ہے:

رجل ادعی فی دار رجل طریقا و

ایك شخص نے دوسرے کی حویلی میں اپنے راستہ کا

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الشہادات الباب الثالث نورانی کتب خانہ پشاور ۳/ ۴۶۰

[2] فتاوٰی ہندیہ کتاب الشہادات الباب الثامن نورانی کتب خانہ پشاور۳ /۵۰۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن