30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ابھی دیکھا ہے عرصہ ڈھائی تین سال سے بالغ ہےمجوز نے سوال فرمایا کہ بلوغ کے آثار بتاؤ،اس پر جواب دیا کہ جوان عورت کی چھاتیاں پوری ہوتی ہیں چنانچہ اس کی چھاتیاں پوری ہیں عارضہ جوعورات کو ہوتا ہے وہ عارضہ بھی اس کو موجود ہے،اور اسی قسم کا ایك بیان بوستاں خاں نے اپنے اظہارمیں کیا ہے وہ کہتا ہے علامات بلوغ کے میں نے دیکھے ہیں کیونکہ وہ میرے سامنے آئی تھی اس وجہ سے میں کہتا ہوں کہ وہ بالغ ہے وہ جسیم عورت تھی اور سینہ کی چوڑائی وغیرہ اور جسم اس کامعمولی عورت سے زیادہ تھا اور چھاتیاں اس کی مثل انار بڑے کے تھیں نکاح ہونے کے بعد دیکھی تھی یہاں اعتراض کو گنجائش تھی کہ جب ذی علم مجوز نے دائیوں کے اس بیان پر کہ وہ ڈھائی تین سال سے بالغہ ہے قناعت نہ کی تھی تو انہوں نے جو علامات بتائیں بدرجہ اولٰی قابل قناعت نہ تھیں پستان کا ابھار شرعًا مثبت بلوغ نہیں۔ردالمحتار میں ہے:
|
لااعتبار لنبات العانۃ ولااللحیۃ واما نھود الثدی فذکر الحموی انہ لایحکم بہ فی ظاہر الروایۃ وکذا ثقل الصوت کما فی شرح النظم الھا ملی ابوالسعود و کذا شعر الساق والابط والشارب[1]۔ |
زیر ناف بالوں یا داڑھی اگنے کا اعتبار نہیں لیکن پستانوں کا ابھرنا،تو حموی نے ذکرکیا ہے کہ اس سے بلوغ کا حکم نہ کیا جائے گا ظاہر روایت میں،یوں آواز کا ثقل بھی جیسا کہ شرح نظم الہاملی ابوسعود میں ہے اور یوں ہی پنڈلی،بغل اور مونچھوں کے بال کا حکم ہے(ت) |
اور عورتوں کاعارضہ نہیں معلوم انہوں نے حیض کو کہا یا کسی اورعارضہ نسائی کو،شہادت میں ایسی گول بات نہیں لی جاتی، تاہم اتنا ضرور ہے کہ اس کا بالغہ ہونا ذی علم مجوز کو تسلیم ہے جب تو اس کی توکیل پر صحت نکاح کو موقوف فرمایا ورنہ نابالغہ کی توکیل وعدم توکیل یکساں ہے اور جب یہ دونوں بحثیں ذی علم مجوز کے نزدیك طے شدہ تھیں اور بیشك ثبوت نکاح وتوکیل پر کافی شہادتیں گزرگئیں،صرف شہادت توکیل میں اتنا قصور خود منجانب مجوز باقی رہا کہ عصمت جہاں بیگم کو جلال خاں کے سامنے لاکر منہ دکھا کر شناخت کرائی جاتی،اگر وہ شناخت کردیتا مقدمہ اس روش پر جو آج کل اسلامی ریاستوں اور خود رام پور میں شائع ہورہی ہے بہمہ وجوہ مکمل ہوجاتا اور فیصلہ بحق مدعی لازم تھا۔بالجملہ فیصلہ ناتمام وناقص اور سراسر پیش از وقت ہے،اور جتنی وجوہ شہادات مدعی و ثبوت دعوٰی پر اعتراض فرمائے ہیں سب بے اصل ہیں،مقدمہ اس تکمیل کا محتاج ہے جس کا ہم نے ذکر کیا اور اس کے بعد فیصلہ بحق مدعی ہونا لازم۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع