30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہیں کہہ سکتی سب گھنٹے بعد،پھر ایك سوال کے جواب میں کہاآنے میں اور کھاناکھانے کے وقت تك چار پانچ گھنٹے ہوئے یہ نہیں کہہ سکتی مجھ کو متشابہ تھا،وکیل نے پوچھا متشابہ آپ کو کیوں تھا،اس پر بولی آپ نے لفظ"ہ"زیادہ کردیا مجھ کو کتاب سے بتلا دو یہ میر ی سمجھ میں نہیں آتا،زہر کے لڈو کھانے کے آثار سے سوال ہوا،اس کا جواب دیتی ہے ہم کو یاد نہیں کہ کلیجے پر جلن تھی یا نہیں ہم کو یاد نہیں کہ پیٹ میں درد ہوا تھا یانہیں،یہ بھی یاد نہیں کہ گلے میں سوزش ہوئی تھی یانہیں،آئینہ ہمارے ہاتھ میں نہ تھا کہ میں دیکھتی کہ آنکھیں سرخ ہوگئی تھیں یا کیا،مجھے یاد نہیں کہ میرے گلے میں خشکی تھی یانہیں،تین مہینے سے اونچا عرصہ ہوا۔یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ کسی کو پیاس تھی کہ نہیں،میں نہیں کہہ سکتی میرے سر میں درد ہوا یانہیں،میں نہیں کہہ سکتی کہ چکا چوند ہوا یا نہیں،نہ میں نے پاگل دیکھا،نہ میں جانوں،نہ کودنا،اچھلنا،جنون لڑکھڑانا،پاؤں کا پھدکنا ناچنا، واہی تباہی،ہوامیں ہاتھ مارنا،ان سب باتوں کو میں نہیں جانتی،یہاں تك کہ لکھاتی ہے کسی مرد نے کہا پلنگ پر لیٹ جاؤ میں لیٹ گئی پلنگ پر لیٹنے کے بعد صبح تك ہوش نہ ہوا صبح کو اٹھی جب معلوم ہوا کہ مجھے خراب و بے عزت کیا پاجامے کی کلیوں پر خون لگا تھا یہ نہیں معلوم کس نے خراب کیا،جب تك مظہرہ ملزمان کے قبضہ میں رہی مظہرہ سے براکام حسن رضاخاں ڈرادھمکا کر کرتا رہا،کچہریوں کے اظہار اور وکلاء کی چتھاڑ میں بڑ ے بڑے مرد گھبراجاتے ہیں نہ کہ عورت نہ کہ کمسن نہ کہ پردہ نشین نہ کہ ناکتخدا نہ کہ ایسے بھنورے کی پلی جسے یہ بھی خبر نہیں کہ اس کے دروازے کے سامنے کس کا مکان ہے نہ کہ ایسی گلفشانیاں یہ حرف گیریاں نہ کہ کلیوں کے خون تك کاصفائی سے بیان،یہ سب اس کی آزاد بیباك طبیعت کے چہچہے تھے،پھر اسے اتنا کہنا کیا محال تھا کہ بھائی بوستاں خاں !میں نے تمہیں وکیل نکاح کیا غرض یہاں مدعائے مدعی کے خلاف کوئی قرینہ نہیں بلکہ قرائن بھی اس کی طرف ہیں۔
فیصلے کے تمام اعتراضات متعلق دعوٰی و شہادات سے فروغ پایا اتنے مختصر لفظ تنقیحات کی نسبت بھی گذارش ہیں کہ ذی علم مجوز نے تین تنقیحیں کیں:
(۱)عصمت جہاں بیگم بالغہ کا نکاح اس کی رضا وتوکیل سے ہوا یا نکاح نہ ہوا اور وہ نابالغہ تھی اورحسن رضاخاں اس کا کفو نہ تھا۔
(۲)آیا پیش از نکاح بیڑا ہوا۔
(۳)آیا مدعا علیہا اپنے باپ کے گھر سے تنہا پیدل رات کو آئی یا بالجبر بھگالی گئی۔پچھلی دوتنقیحوں پر تجویز
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع