دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

کیاہوگا مگر زیادہ تعجب تو اس کا ہے کہ عصمت جہاں بیگم نے اظہارات جو اس نے اجنبی مردوں حکام وغیرہم کے سامنے دھڑلے کی صفائی سے آٹھ دس صفحہ مطول پر لکھا ئے ہیں جن میں وہ عندلیب ہزار داستان بن کر چہکی ہے جن میں کہیں نہ تو اس کی تیوری پر میل آیا نہ اس کی آنکھ جھپکی نہ اس کی زبان بہکی ہے انہیں ملاحظہ فرماکر اتنی بات کو بعیداز عقل سلیم کہا جاتا ہے کہ بھائی بوستاں خاں میں نے تمہیں اپنے نکاح کا وکیل کیا،ان اظہاروں کا دیکھنے والا انگشت بدنداں رہ جاتا ہے کہ کمسن نوجوان پردہ نشین شریف زادی جسے غیر مردوں سے بات کرنے کا اتفاق تو بالائے طاق بقول اس کے یہ بھی نہیں جانتی کہ میرے مکان کے دروازہ کے سامنے کس کا مکان ہے وہ اور خاص اہلکاران حکومت کے سامنے چالاك وکیلوں کے پیچ در پیچ جرحوں کے مقابل یہ کچھ طراریں دکھانا یوں صفائی سے نکل جانا سچ پوچھئے تو بعیداز عقل سلیم اسے کہئے اس کے ابتدائی اظہار پر لچھے دار بیان کا تسلسل دیکھ کر وکلائے مدعی کو گمان ہو اتھا کہ شاید اس کے قانون دان باپ نے اسے اظہار لکھ کر دے دیا ہے جسے پڑھ کر سنارہی ہے جس کا جواب اس نے وہ چمك کر دیا کہ کاغذ دیکھنے والے پرلعنت ہے،کتنا پہلو دار جواب ہے،معلوم نہیں اس کاغذ کوکہتی ہے جس کی نسبت وکیل مدعی نے شبہہ کیا یا اس کاغذ کو جس پراظہار لکھا جارہا ہے اوروکیل وغیرہ کے پیش نظر ہے،خیر یہاں تو شبہہ صحیح تھا خواہ بے اصل،مگر جرحوں کے جواب تو وہ لکھواکر نہ لاسکتی تھی وہاں اس کی تیز زبانیاں شیوابیانیاں قابل تماشہ ہیں اس کے باپ کی نسبت کو توال ریاست نے لکھایا ہے کہ تجربہ کار قانون دان مشہور ہے مگر موازنہ تو صاف کہہ رہا ہے کہ عصمت جہاں بیگم کا اظہار اس کے باپ کے اظہار سے کہیں زیادہ چاق وباطمطراق ہے وہ ان اجنبی مردوں نہ صرف اجنبی بلکہ حاکمانہ اظہار لینے والوں اور مخالفانہ جرحیں کرنے والوں کے مجمع میں اپنی ظریف طبیعت کے رنگ کو بھی نہ بھولی زہر یا دھتورے کے لڈو جنہیں کھلا کر اسے اور اس کے سارے کو بیہوش کردینا بتایا گیا ہے ان کی تعداد و وزن تخمینی سے وکلانے سوال کیا تھا جس کا جواب لکھاتی ہے کتنے نہیں بتاسکتی نہ یہ بتاسکتی ہوں کہ پانچ تھے یا پانچ سے زیادہ تھے،آٹھ تھے یا آٹھ سے زیادہ تھے،تخمینہ سے بھی نہیں بتا سکتی کہ دس تھے یا اس سے زیادہ تھے،چار یا پانچ تخمینًا تھے،ان چار پانچ کا وزن نہیں بتاسکتی،نہ ایك لڈو کا وزن تخمینًا بتاسکتی ہوں کہ ماشہ بھر یا تو لہ بھر یا چھٹانك بھر تھا یا سیر بھر تھا یا من بھر تھا۔سوال تھا کہ ایك لڈو کتنے نوالوں میں کھا لیتی تھیں،جواب دیا نہیں بتا سکتی،نہ یہ کہہ سکتی ہوں کہ ایك لڈو کے آٹھ یا دس یا بیس یا پچاس نوالے ہوتے تھے۔سوال تھا کہ لڈو کھانے کے کتنی دیر بعد یہاں سے روانہ ہوئی،کہا تخمینًا بھی نہیں بتاسکتی۔وکیل نے پوچھا ایك گھنٹے بعد یا ڈیڑھ گھنٹے بعد۔کہا میں کچھ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن