30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وانما اتاہ فی ساعۃ منہ ویقولون زرتك العام وانما زارہ فی بعضہ اھ [1]مختصرًا۔ |
آنا صرف ایك ساعت میں ہوا،یوں ہی کہتے ہیں میں نے اس سال تیری زیارت کی حالانکہ زیارت کچھ حصہ میں کی ہے اھ مختصرًا(ت) |
ولہذا احتمال مجاز رفع کرنا چاہا قرآن عظیم نے قید کمال بڑھاکر "تِلْکَ عَشَرَۃٌ کَامِلَۃٌ ؕ"[2] (یہ دس کامل ہیں۔ت)فرمایا کشاف میں زیر قولہ تعالٰی حولین کاملین(دوسال کامل۔ت)لکھا تو کید کقولہ تعالٰی:
|
تلك عشرۃ کاملۃ لانہ ممایتسامح فیہ فتقول اقمت عند فلان حولین و لم تستکملھما[3]۔ |
یہ دس کامل ہیں،کیونکہ یہ ان امور میں سے ہے جن میں تسامح سے کام لیا جاتا ہے،تو کہتا ہے میں نے فلاں کے پاس دو سال قیام کیاحالانکہ تو نے پورے دو سال نہ کیا۔(ت) |
شہادتوں پر دیگر اعتراضات کا بھی خاتمہ ہوگیا،اب قرائن سنئے:
قرائن:(۳۰)واقعہ حیرت خیز خلاف عقل ہے،عورت پردہ نشین ناکتخدا معزز نامی شخص کی بیٹی کا پاپیادہ تنہا شب میں بلا اعانت شخص دیگر کے محلہ مدرسہ سے باغ انگوری تك آنا پھر خواہش نکاح کی کرنا اور بلا علم و شرکت اعزا ومعززین محلہ بوکالت اجنب نا آشنا وشہادت اشخاص غیر شناسا نکاح ہونا اصلا قابل باور ہونے کے نہیں اور اس سے پہلے توکیل بوستاں خاں کی نسبت فرمایا مدعا علیہا پردہ نشین شریف زادہ ہے اس بیباکی وبے حیائی کے ساتھ ایك شخص اجنب سے ایسے شرم کے وقت جو ذلیل ترین عورت بھی ایسی باتیں نہیں کرسکتی بلحاظ رسم ورواج شرفاء اصلًا عقل سلیم اس کو باور نہیں کرسکتی یہ جملہ کار سازی مصلحتی و صنعتی ہے۔
اولًا: صریح شہادتوں کے خلاف قرائن پر حکم ناممکن۔علماء فرماتے ہیں:
|
ان البینۃ کاسمہا مبینۃ والثابت بالشہادۃ کالثابت بالمشاھدۃ۔ |
البینۃ اپنے نام کی بناء پر واضح کرنے والا ہوتا ہے،شہادت سے ثابت شدہ چیز مشاہدہ سے ثابت شدہ کی طرح ہے(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع