دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

(۲۴)شفیع حیدر خاں کی شہادت پر اعتراض کہ وہ گواہ نہ توکیل کاہے نہ شناخت کا،جو الفاظ نکاح کے بابت گواہی دی ہے اس میں نہ نام ناکح کا لیا نہ منکوحہ کا،سخت تعجب خیز ہے نقل اظہار کہ یہاں آئی اس کا شروع ان لفظوں سے ہے،عرصہ کم و بیش سات ماہ کا ہوا کہ حسن رضاخاں کا نکاح مسماۃ عصمت جہاں بیگم مولوی مسعود خاں کی بیٹی سے ہوا میرے روبرو میں اس جلسہ نکاح میں شریك تھا،اب اسے کیا کہا جائے یہ تو کھلا گواہ نکاح ہے اور ناکح ومنکوحہ دونوں کانام لے رہا ہے،ہاں اخیر میں یہ لکھایا ہے کہ بوستاں خاں باہر آئے اورکہا کہ چندامیاں نکاح پڑھاؤ تب قاضی صاحب نے خطبہ پڑھا بعد ایجاب وقبول نکاح پڑھایا،یہاں بیشك زوجین کانام نہ لیا پھر کیا ضرور تھاجبکہ اول صراحۃً بتاچکا۔

(۲۵)نظام الدین خاں کی گواہی کا وہی حال ہے جو نمبر ۲۳میں علی حسین کی نسبت گزرا۔

(۲۶)جلال خاں کا حصہ بیان بابت انعقاد نکاح اس وجہ سے قابل لحاظ نہیں کہ جبکہ اس کی شہادت نسبت ثبوت توکیل جو اصل بنا وموقوف علیہ صحت دعوی ہے کالعدم ہے تو اس بارے میں اس کا حصہ بیان کیا معتبر ہوسکتا ہے،

اولًا:بیانات سابقہ میں واضح ہوگیا کہ نہ ثبوت توکیل موقوف علیہ صحت دعوی تھا نہ جلال کی گواہی نسبت توکیل کالعدم،دونوں باتیں غلط ہیں۔

ثانیًا:بالفرض اگر ایك حصہ بیان بوجہ عدم تعریف مقبول نہ ہو تو دوسرا حصہ بیان کہ امر جدا گانہ کے متعلق ہے کیوں مردود ہونے لگا،نمبر ۵ میں فصول عمادیہ و فتاوٰی عالمگیریہ سے گزرا کہ ایك گواہ نے صرف وکالت پر گواہی دی دوسرے نے وکالت وعزل دونوں پر یعنی وکیل بھی کیا پھر معزول بھی کردیا تو دوسرے کی گواہی دربارہ عزل مردود ہے کہ نصاب تام نہیں اور دربارہ وکالت مقبول کہ اس پر نصاب کامل ہے،درمختار میں ہے:

شھدا بالف وقال احدھما قضی خمس مائۃ قبلت بالف الااذا شھدمعہ اٰخر[1]۔

دونوں نے ایك ہزار کی گواہی دی اور ایك نے یہ بھی کہہ دیا کہ اس نے پانچ سوا دا کر دئے ہیں تو ایك ہزار میں گواہی درست ہوگی مگر جب پانچ سو کی ادائیگی میں کوئی دوسرا ساتھ گواہی دے۔(ت)

دیکھو یہاں بھی ایك گواہ کا یہ حصہ شہادت کہ مدعی علیہ پر ہزار روپے آتے تھے مقبول ہوا اور دوسرا حصہ کہ ان میں سے پانچسو ادا کرچکا ہے نہ سنا گیا کتب فقہ میں اس کی بکثرت نظیریں ملیں گی،


 

 



[1] درمختار کتاب الشہادات باب الاختلاف فی الشہادۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۱۰۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن