دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

استفسار کرے تاکہ بات صاف ہوجائے ناتمام بات کہے تو اس سے پوچھے کہ بات پوری ہوجائے۔معین الحکام میں ہے:

ینبغی ان یسھل اذن البینات ولا یمطلھم فاذا حضروا انسھم وقر بھم وبسطھم و سالھم عن شہادتھم فان کانت تامۃ قیدھا وان کانت ناقصۃ سألھم عن بقیتھا وان کانت مجملۃ سألھم عن تفسیرھا[1]۔

گواہوں کی اجازت کا معاملہ آسان بنانا مناسب ہے اس معاملہ میں گواہوں کو تاخیر میں مبتلا نہیں کرنا ہوگا جب وہ حاضر ہوجائیں تو قاضی ان کو انس،قرب اور فراخی دے کر ان سے شہادت لے اگر شہادت مکمل ہو تو نو ٹ کرلے ورنہ ناقص ہو تو بقیہ امور پوچھے اور اگر شہادت مجمل ہو ان سے تفسیر پوچھے۔(ت)

اور یہ تلقین نہیں بلکہ نظر ہے جس کے لئے قاضی مقرر ہوا،اکثر ابنائے زمانہ جاہل ہیں و ہ نہیں جانتے کہ شہادت میں شرعًا کیا کیا ضرور ہے اگر انہیں کے بیان پر چھوڑ اجائے عام شہادتیں ناقص و ناتمام اتریں گی اور حقوق مسلمین ضائع ہوں گے ولہذا اگر حاکم جانے کہ مدعی دعوی بروجہ صحیح ادا نہ کرسکے گاتو اسے اجازت ہے مدعی کو دعوٰی کرنے کا طریق سکھادے ورنہ وہی حاصل ہوگا کہ صاحب حق حق سے محروم رہے گا،عالمگیریہ میں ہے:

رجل لایحسن الدعوٰی والخصومۃ فامر القاضی رجلین فعلماہ الدعوی الخصومۃ ثم شھداعلی تلك الدعوی جازت شہادتھما ان کانا عدلین ولاباس بذٰلك علی القاضی بل ھو جائز فیمن لایقدر علی الخصومۃ ولا یحسن الدعوی خصوصا علی قول ابی یوسف رحمہ اﷲ تعالٰی کذا فی الظہیریۃ۔[2]

اگر کوئی شہادت یا بحث کا طریقہ نہیں جانتا قاضی دو آدمیوں کو حکم دے کہ وہ اس کو شہادت اور بحث سکھائیں پھر وہی دو شخص اگراس دعوٰی کے گواہ ہوں تو ان کی شہادت جائز ہوگی بشرطیکہ وہ دونوں شخص عادل ہوں اس میں قاضی پر کوئی اعتراض نہ ہوگا بلکہ یہ جائز ہوگا جبکہ مدعی شخص دعوٰی اور بحث بہتر کرنے کی قدرت نہیں رکھتا خصوصًا امام ابویوسف رحمہ اﷲ تعالٰی کے قول پر ظہیریہ میں یوں ہے۔(ت)

 


 

 



[1] معین الحکام الفصل السادس فی سیرتہ مع الخصوم مصطفی البابی مصر ص۲۳

[2] فتاوٰی ہندیہ کتاب الشہادات الباب الرابع نورانی کتب خانہ پشاور ۳ /۴۸۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن