دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

المختلفین قاطع بمقالہ وباختلاف الزمان والمکان یختلف الفعل وما الحق بہ اما المردد فلم یقطع بشیئ فلم یکن الاکعدم البیان فلاخلف فلا محذور۔

صورت میں دونوں کی بات ایك دوسرے کی بات کیلئے قاطع ہے جبکہ تردد کرنیوالا دوسرے کی بات کا قاطع نہیں ہے تو یہ عدم بیان کی طرح ہے جس سے دوسرے کا خلاف نہ ہوا تو خرابی نہ ہوئی۔(ت)

(۲۱)بوستاں خان کی شہادت غیر معتبر کہ وکیل نکاح ہے بذریعہ وکالت خود عقد کرانا مدعاعلیہا کا بیان کیا ہے اور وکیل کی شہادت جس امر میں وہ وکیل ہونا جائز ہے۔یہ اعتراض اگر کچھ اصلیت رکھتا تو نہ فقط شہادت بوستاں خاں بلکہ خود حاکم مجوز پر بھی تھا،بیان مدعی وتنقیحات مجوز سے ظاہر ہے کہ پیش از شہادت علم مجوز میں آچکا تھا کہ اسے وکیل بتایا گیا ہے اور یہ اپنی وکالت سے وقوع تزویج کی شہادت دے گا تو اسی وقت مجوز پر لازم تھا کہ اسے ہرگز شہود میں نہ لیں اور نہ اتنی طویل دیر تك سماع شہادت وجرح وغیرہ میں اپنا اور اس کا اور وکلائے فریقین کا وقت ضائع نہ فرمائیں کہ جوامر اصلًا صحیح نہیں اس سے اشتغال تضییع وقت کے علاوہ ممنوع وناجائز وگناہ ہے،قنیہ ودرمختار وغیرہمامیں ہے:

تکرہ تحریما لانہ اشتغال بمالا یصح[1]۔

مکروہ تحریمہ ہے کیونکہ یہ غیر صحیح امر میں اشتغال ہے۔ (ت)

مگر بحمد اﷲ نہ ذی علم مجوز کا وقت ضائع ہوا نہ گواہ کا،نہ اس سماع شہادت میں مجوز نے کوئی شرعی گناہ کیا کہ شرعًا بوستاں خاں کی شہادت اس مقدمہ میں ضرور قابل سماعت و قبول تھی وکیل کی شہادت جس امر میں وہ وکیل ہو اس وقت ناجائز ہے کہ مشہود بہ یعنی امر مقصود بالشہادت خود اس وکیل کا فعل ہو کہ انسان کی شہادت اپنے فعل پر مقبول نہیں، خود عبارات منسبلکہ فیصلہ میں قرۃ العیون سے ہے:

قولہ والوکیل ای بالنکاح قولہ لو باثبات النکاح ای لا تقبل باثبات النکاح لانھا شہادۃ علٰی فعلہ[2]۔

اس کا قول،اور وکیل یعنی نکاح کا۔اس کا قول اگر نکاح کے اثبات میں ہو،یعنی اثبات نکاح میں قبول نہ کیاجائے گا کیونکہ یہ اپنے فعل پر شہادت ہے۔(ت)

نیز یہی علت درمختار سے نقل فرمائی مگر یہاں ایسا نہیں،یہاں فعل ومشہود بہ دو ہیں نکاح کی اجازت دینی


 

 



[1] درمختار کتاب الصلوٰۃ باب العیدین مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۱۱۴

[2] قرۃ عیون الاخیار کتا ب الشہادات باب القبول وعدمہ مصطفی البابی مصر ۱/ ۱۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن