دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

اس کا منہ کیوں نہ کھلوایا کہ وہ شناخت کرتا عصمت جہاں بیگم اگر ذی عزت خاندان سے پردہ نشین مخدرہ تھی کہ کچہری میں اس کا آنا مناسب نہ تھا حاکم نے اپنے امین کے ساتھ جلال خاں کو عصمت جہاں بیگم کے مکان پر بھیج کر تکمیل شہادت کرائی ہوتی،خود شہادت کامل نہ ہونے دینا اور شاہد پر اعتراض کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔بالجملہ کچھ خاص اسم و نسب ہی کے ساتھ معرفت لازم نہیں بلکہ یا یہ ہو یا معرفت چہرہ۔جامع الفصولین میں ہے:

المعرفۃ بالوجہ او بالنسب لابد منھا لاداء الشہادۃ[1]۔

شہادت کی ادائیگی میں چہرے یا نسب کی شناخت ضروری ہے(ت)

اس اظہار میں اگر قسم اول متروك تھی،ثانی مذکور تھی اوراس کی تکمیل بدست حاکم تھی فافھم۔

(۲۰)سروری بیگم وامجدی بیگم کی شہادتوں پر اعتراض فرمایا کہ مدت واقعہ کی بلاایرادحرف یا کے اس طرح بیان کی ہے کہ عرصہ سات آٹھ ماہ کا ہوا جو محمول دو مدت پر ہے ایسی شہاد ت بوجہ جہالت شرعًاقابل قبول نہیں،بلاایرادحرف یا کا ذکر تو بیکار ہے حرف یا کے ساتھ ہوتا جب بھی تعیین نہ ہوتا بلکہ جب تعیین نہ ہونا اوراظہر تھا مگر ذی علم مجوز نے اتنا خیال نہ فرمایا کہ ثبوت نکاح تعین زمان پر موقوف نہیں،نہ جہالت زمانہ اس کو مضر،تردد تردید سے آخر اسی قدر تو مفہوم ہوگا کہ گواہ کو تاریخ یاد نہیں پھر کیا حرج ہوا۔علماء تو فرماتے ہیں اگر حاکم گواہ سے وقت پوچھے اور وہ صراحۃً اپنی بے علمی بیان کرے کچھ مضر نہیں کہ یہ لغووزائد بات ہے جس کی تعیین کی ضرورت نہیں، وجیز کردری پھر قرۃ العیون میں ہے:

لوسألھما القاضی عن الزمان اوالمکان فقال لا نعلم تقبل لھما لم یکلفا بہ [2]اھ وفیہا عن الدرالمنتقی عن الفتح وغیرہ لایکلف الشاھد الی بیان الوقت والمکان [3] اھ اقول: وبون بین بین اختلافھما فی المکان او الزمان وبین تردد احدھما فی احدھما فان کلا

اگر قاضی جگہ یا زمانہ کے متعلق گواہوں سے سوال کرے اور وہ لاعلمی ظاہر کریں تو گواہی قبول ہوگی کیونکہ وہ اسکے پابند نہیں ہیں اھ۔اسی میں الدرالمنتقی سے فتح وغیرہ کے حوالہ سے مذکور ہے کہ گواہ کو مکان یا زمان کے بیان کا پابند نہیں کیاجائے اھ،میں کہتا ہوں گواہوں کازمان یا مکان کے بیان میں اختلاف اور دونوں میں سے ایك کا بیان میں تردد کرنا، ان دو صورتوں میں واضح فرق ہے،اختلاف کی

 


 

 



[1] جامع الفصولین الفصل التاسع اسلامی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۲۲

[2] قرۃ عیون الاخیار کتاب الشہادات باب الاختلاف فی الشہادۃ مصطفی البابی مصر ۱ /۱۵۱

[3] قرۃ عیون الاخیار کتاب الشہادات باب الاختلاف فی الشہادۃ مصطفی البابی مصر ۱ /۱۵۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن