30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لایعمل الابقول الامام الاعظم اھ [1]۔ |
امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی کے قول پر ہوگا اھ(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
ماخٰالف ظاہرالروایۃ لیس مذہبا لاصحابنا[2]۔ |
جو ظاہرروایت کے خلاف ہو وہ ہمارے اصحاب کا مذہب نہیں ہے(ت) |
بحرالرائق میں ہے:
|
ما خرج عن ظاہر الروایۃ فھو مرجوع عنہ و المرجوع عنہ لم یبق قولالہ[3]۔ |
جو قول ظاہر روایت سے خارج ہو وہ مرجوع عنہ ہوتا ہے اور جو مرجوع عنہ ہو وہ امام صاحب کا قول نہیں رہتا۔(ت) |
تصحیح القدوری ودرمختار میں ہے:
|
الحکم و الفتیا بالقول المرجوح جھل وخرق للاجماع[4] ۔ |
فتوٰی اور حکم مرجوح قول پر جہالت اور اجماع کے خلاف ہے۔ (ت) |
حواشی ثلثہ سادات ثلثہ ابراہیم حلبی واحمد مصری ومحمد شامی میں ہے:
|
اولی من ھذابالبطلان الافتاء بخلاف ظاہرالروایۃ اذالم یصحح والافتاء بالقول المرجوع عنہ[5]۔ |
ظاہرروایت جس کی تصحیح نہ ہوئی ہو کے خلاف فتوی دینااور مرجوع عنہ پر فتوٰی دینا اس سے بھی زیادہ باطل ہے(ت) |
تنویر وشرح علائی میں ہے:
|
لایخیر الااذاکان مجتہدا،بل المقلد(لایخیر اذالم یکن مجتہدا کذافی بعض النسخ)متی خالف معتمد مذھبہ لاینفذ حکمہ وینقض ھوا لمختار |
خیار نہیں ہوگا مگر جبکہ وہ مجتہد ہو بلکہ قاضی مقلد بھی جب اپنے قابل اعتماد مذہب کے خلاف کرے تو جائز نہیں اس کا حکم نافذ نہ ہوگا اور کالعدم قرار پائے گا، |
[1] فتاوٰی خیریہ کتاب الشہادات دارالفکربیروت ۲ /۳۳
[2] ردالمحتار کتاب احیاء الموات داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۷۸
[3] بحرالرائق کتاب القضاء فصل فی التقلید ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۶ /۲۷۰
[4] درمختار مقدمۃ الکتاب مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۵
[5] ردالمحتار خطبۃ الکتاب داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۵۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع