30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عدم القبول فی امثالہ یفضی الی الحرج و التضییق و تضییع کثیر من الحقوق وامرنا بیسر لا بعسر و الحرج مدفوع شرعا[1]۔ |
ایسی صورتوں میں دعوٰی کا غیر مقبول ہونا،حرج اور تنگی اور کثیر حقوق کے ضیاع کا باعث ہوسکتا ہے حالانکہ ہمیں آسانی کا حکم ہے مشکل کا نہیں حالانکہ حرج شرعًا مدفوع ہے۔(ت) |
روایت نادرہ ابی یوسف کو مذہب امام ابی یوسف کہنا کس قدر خلاف فقاہت ہے،نہ قاضی و مفتی کو اس پر عمل کی اجازت،جامع صغیر ومبسوط امام محمد وبحرالرائق واشباہ والنظائر وزواہر الجواہر ودرمختار وفتاوی صغری وفصول عمادی وخزانۃ المفتین وجامع الفصولین وغایۃ البیان و فتاوٰی انقرویہ وردالمحتار وفتاوی خلاصہ وکافی ولسان الحکام و معین الحکام وعقود دریہ ووجیز کردری وفتاوٰی خانیہ وفتاوٰی ظہیریہ و فتاوٰی قاعدیہ وغیرہ کتب معتمدہ مذہب کی عبارات کثیرہ اوپر گزریں کہ اس روایت نادرہ کے سراسر خلاف ہیں اور انہیں پر انحصار نہیں عامہ کتب مذہب میں اس کا خلاف موجود،نوادر میں بھی یہ صرف روایت ابی یوسف ہے برخلاف امام اعظم وہمام اقدم رضی اﷲتعالٰی عنہ توجماہیر کے خلاف امام کے خلاف ظاہر الروایۃ کے خلاف دلیل کے خلاف بے تصحیح صریح وترجیح رجیح ائمہ افتاء ایك روایت شاذہ نادرہ پر فیصلہ کیونکر روا۔ائمہ و علماء کی روشن تصریحات ہیں کہ جو کچھ ظاہر الروایۃ سے خارج ہے ہمارے ائمہ کا مذہب نہیں وہ مرجوع عنہ ہے،قول مرجوح پر افتاوقضا جہل وخرق اجماع ہے نہ کہ مرجوع عنہ کہ سرے سے قول ہی نہ رہا،لاجرم ایسے فیصلے کو منسوخ کردینے کا حکم فرمایا، ردالمحتار میں ہے:
|
قدصرحوابان العمل بما علیہ الاکثر[2]۔ |
فقہاء نے تصریح فرمائی ہے کہ اکثریت کے قول پر عمل ہوگا(ت) |
بحرالرائق میں ہے:
|
یجب علینا الافتاء بقول الامام [3]۔ |
ہم پر امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے قول پر فتوٰی ضروری ہے۔(ت) |
خیریہ میں ہے:
|
المقررایضا عندنا انہ لایفتی و |
ہمارے ہاں یہ بھی مسلم ہے کہ فتوٰی اور عمل صرف |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع