30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اشیاء دعوٰی کے اثبات کےلئے ضروری نہیں ہیں اسلے ان کاذکر اورعدم ذکر برابر ہے یونہی ان چیزوں میں اگر گواہوں نے بھی اپنے بیانوں میں اختلاف کیا تو دعوٰی کے لئے مضر نہیں ہے(ت)
اصل شہادت میں اتفاق شافی ووافی کے بعدبعض فضولیات میں ایسے نامؤثر ہلکے آسان اختلافوں کو دستاویز بناکر شہادات متفقہ کو رد کردینے کا اگر فتح باب ہو تو عامہ حقوق ضائع ہوجائیں ظالمین اموال و فروج پر دسترس پائیں مظلوم اپنے حق سے محروم رہ جائیں،کچہریاں صرف اعانت ظلم کے صیغے نظرآئیں،کہ انسان نسیان کےلئے ہے اور زوائد ضائعہ کی طرف نہ ذہن ابتداءً التفات تام کرتا ہے نہ حافظہ انتہاءً ان کا اہتمام،ایسی کسی بات میں اختلاف ہوجانا درست نہیں بلکہ غالب ہے خصوصًاا س بدعت شنیعہ کے ہاتھوں جو آج کل کے وکلا نے اتلاف حقوق وتکذیب صدوق کے لئے تراشی اورقضات نے اس پر تقریر کی کہ محض براہ مغالطہ شہود کا بیان متزلزل کردینے کے لئے صدہا سوالات فضول ومہملات سوسو طرح کے پیچ دے کرکرتے اور شرع نے جن کے اکرام کا حکم دیا جنہیں ذریعہ دادرسی مظلوم بنایا ان کے اغواء وتضلیل وازلال وتذلیل میں کوئی دقیقہ نامرعی نہیں رکھتے اس بیہودہ بے معنی کشاکش پریشان کن میں آدمی کے آئے حواس جاتے ہیں خصوصًا نساء وضعفاء وارباب سلامت صدور اور وہ لوگ جنہیں کچہریوں کااتفاق کم ہو یہ تو ان حضرت کے سخرہ ودستمال ہیں،جب فہرست شہود میں ایسوں کا نام پاتےہیں برائے تفاخر فرماتے ہیں وہ بہت سیدھے مسلمان ہیں دیکھنا دو سوالوں میں بول جائیں گے جس کا ثمرہ یہ ہوتا ہے کہ بھولا راست باز جھوٹا ٹھہرتا ہے اور جھوٹا فسوں ساز سچا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
المؤمن غرکریم والفاجر خب لئیم[1]،رواہ ابوداؤد و الترمذی والحاکم بسند جید عن ابی ھریرۃ رضی اﷲتعالٰی عنہ۔ |
مومن کریم ہونے پر دھوکہ کھاتا ہے اور فاجر شخص شاطر ہونے کی بناء پر دھوکہ ساز ہوتا ہے۔اس کو ابوداؤد ترمذی اور حاکم نے ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے جید سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔(ت) |
وہاں ایسے کسی اختلاف یسیر کا بھی اصلًا واقع نہ ہونا ہی تعجب ہے تو ان پر نظرکاحاصل سوااضاعت حقوق واعانت عقوق کے اور کیا قرار پاسکتا ہے والعیاذ باﷲ تعالٰی پرظاہر کہ اس میں حرج صریح ہے اور حرج بنص قطعی مدفوع،جامع الفصولین میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع