دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

میں اسی ریاست سے مقدمہ بگابیگم بنام عباس علی خاں کافیصلہ بغرض استصواب یہاں آیا تھا اس میں بھی ایسے ہی زائد و لغو اختلافات کی بنا پر ذی علم مجوز نے دعوی مدعیہ رد فرمایا تھا جس کا جواب مظہر صواب بہ تفصیل تام یہاں سے بھیج دیا گیا انہیں جواہر زواہر چند کلمات کا التقاط پھر کیا جاتا ہے زائد و فضول وبیکار باتوں میں تفاوت اصلًا لائق التفات نہیں۔ وجیز امام کردری میں ہے:

التناقض فیما لایحتاج الیہ لایضر،اصلہ فی الجامع الصغیراھ[1]۔

غیر ضروری چیزمیں تناقض ہو تو اصل واقعہ کے ثبوت میں مضر نہیں ہے اس کی اصل جامع صغیر میں ہے اھ(ت)

جامع الفصولین کی فصل ۱۱میں ہے:

القاضی لوسأل الشھود قبل الدعوی عن لون الدابۃ فقالواکذاثم عندالدعوٰی شھدابخلاف ذٰلك اللون تقبل لانہ سأل عما لایکلف الشاھد بیانہ فاستوٰی ذکرہ وترکہ ویخرج منہ مسائل کثیرۃ[2]۔

قاضی نے اگر دعوٰی سے قبل گواہوں سے جانور کا رنگ پوچھا تو انہوں نے کوئی رنگ بتایا اوردعوی کے ساتھ گواہوں نے کوئی دوسرا رنگ بتایا تو ان کی گواہی مقبول ہوگی کیونکہ اس نے ایسی چیز وں کا سوال کیا جن کے بیان کا شاہد پابند نہیں تھا تو ان چیزوں کا ذکر اور عدم ذکر برابر ہے اور اس قاعدہ سے بہت سے مسائل کی تخریج ہے۔(ت)

خلاصہ اور ہندیہ میں ہے:

لو سأل القاضی الشھود عن لون الدابۃ و ذکر وا ثم شھد واعند الدعوی وذکرواالصفۃ علی خلافہ تقبل والتناقض فیما لایحتاج الیہ لایضر[3]،کذافی الخلاصۃ۔

اگر قاضی نے دعوٰی سے قبل گواہوں سے جانور کا رنگ پوچھا انہوں نے کوئی بتایا اور دعوٰی کے ساتھ انہوں نے کوئی دوسرا رنگ بتایا تو دعوٰی مقبول ہوگا اور یہ تناقض غیر ضروری چیزوں میں ہے لہذا مضر نہ ہوگا جیسا کہ خلاصہ میں ہے۔ (ت)

خانیہ وبحرالرائق وظہیریہ وعالمگیریہ میں ہے:

لواختلفا فی الثیاب التی کانت علی الطالب

اگر گواہوں نے ان کپڑوں میں جو طالب،مطلوب

 


 

 



[1] فتاوٰی بزازیہ علی ہامش الفتاوٰی الہندیہ کتاب الشہادات نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۲۵۱

[2] جامع الفصولین الفصل الحادی عشر اسلامی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۶۰

[3] فتاوٰی ہندیہ کتاب الشہادات باب الثالث نورانی کتب خانہ پشاور ۳ /۴۶۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن