دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

اثنتین بانھا فلانۃ بنت فلان بن فلان[1]۔

 

اس پر اس کے ساتھ دو گواہ بھی ہوں،کے تشخص کو دیکھا جارہا ہو۔(ت)

کیا اسکی شرح میں ردالمحتار کی یہ عبارت نقل نہ کی:

احترزبرؤیۃ شخصہا عن رؤیۃ وجھھا قال فی جامع الفصولین حسرت عن وجہہا وقالت انا فلانۃ بنت فلاں بن فلاں وھبت لزوجی مھری فلایحتاج الشہود الی شہادۃ عدلین انہا فلانۃ بنت فلاں ما دامت حیۃ اذیمکن للشاھد ان یشیر الیہا[2]۔

شخصیت کو دیکھنے کے قول نے چہرے کو دیکھنے سے بچادیا،جامع الفصولین میں فرمایا:عورت نے چہرے سے پردہ اٹھایا اور کہا کہ میں فلانہ بنت فلاں بن فلاں نے اپنا مہر اپنے خاوند کو دیا تو گواہوں کو یہ کہنے والے دو عادل گواہوں کی ضرورت نہیں کہ وہ فلا نہ بنت فلاں بن فلاں ہے کیونکہ اس کی زندگی میں گواہ کو اشارہ سے بتانا ممکن ہے(ت)

کیاشامی کی یہ عبارت نقل نہ کی:

کذااذا وکلت بالتزویج فھو علی ھذااھ ای ان رأوھااو کانت وحدھا فی البیت یجوز ان یشھدواعلیہا بالتوکیل [3]۔

یوں ہی جب عورت نے اپنے نکاح کےلئے وکیل بنایا اور عورت کو گواہ دیکھ سکتے ہوں یا وہ مکان میں اکیلی ہو تو گواہوں کو اس کی وکالت پر شہادت جائز ہے۔(ت)

کیاان عبارتوں میں صاف تصریح نہ تھی کہ دو مرد یا ایك مرد دو عورات کی تعریف اس وقت ضرور ہے جب مقرہ شاہد کے سامنے نقاب یا برقع میں ہوکہ اس کے قدوقامت و بدن و جسامت کا اندازہ کپڑوں میں چھپا نظر آتا ہے چہرہ نہیں دکھائی دیتا او اگرمنہ کھول کر کہے کہ میں فلانہ بنت فلاں بن فلاں ہوں،تو جب تك عورت زندہ ہے گواہ کو اصلًا تعریف کی حاجت نہیں،غرض بربنائے عدم تعریف شہادت جلال خاں کا کالعدم قرار پانا اور اس کی بناء پر سروری بیگم و امجدی بیگم کی گواہیوں کا شہادت مرد سے خالی رہ جانا اور اس کی بناء پر توکیل بوستاں خاں کا ثابت نہ ہونا اور اسکی بناء پر دعوٰی نکاح کا بے ثبوت رہنا یہ سب بنائے فاسد علی الفاسد ہے،ہاں یہاں ضرورقصور رہا کہ شاہد جبکہ عصمت جہاں بیگم کو پہلے سے نہ پہچانتا تھا کہ وقت توکیل اسے دیکھ کر خود ہی پہچان لیتا اور وقت شہادت اپنے علم ذاتی سے گواہی دیتا کہ وہ عورت جس نے میرے سامنے توکیل کی عصمت جہاں بیگم


 

 



[1] درمختار کتاب الشہادات مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۹۲

[2] ردالمحتار کتاب الشہادات داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۳۷۳

[3] ردالمحتار کتاب النکاح داراحیاء التراث العربی بیروت ۲ /۲۷۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن