دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

من مالہ شرعا اھ فیقول المبتغی ولا قاضی ثمۃ محمول علی مااذاکان یاخذہ من خلاف جنس النفقۃ، فلاحاجۃ فیہا الی القاضی وتمامہ فی حاشیۃ الرحمتی وقد اطال واطاب[1]۔

کرنے کا اختیار ہے وہاں بیوی کو یہ جائز ہے کہ شرعًا وہ بغیر قضاء خاوند کے مال سے حاصل کرلےاھ،تو مبتغی کا یہ قول کہ "وہاں قاضی نہ ہو"یہ اس صورت پر محمول ہے جبکہ غیر جنس نفقہ سے لے،تو جنس نفقہ کی صورت میں قاضی کی ضرورت نہیں،یہ تمام بیان رحمتی کے حاشیہ میں ہے انہوں نے اچھی طوالت سے بیان کیا ہے۔(ت)

یہاں کہ شوہر ہندہ نے کل متروکہ اپنے پسر کے نام جانب ہندہ سے ہبہ بتایا اور اسی پر کارروائی کی وہ شرعًا اپنے اقرار پر مواخذ ہے اور اس کا دعوٰی کہ اس وقت اپنی چہارم بچانے کےلئے ایسا مصلحۃً محض غلط کہہ دیا تھا ہرگز یوں مسموع نہیں جب وہ خود اتنی مدت تك چہارم کے لئے جھوٹ ظاہر کرتے رہنے کا مقر ہے تو کیا اعتبار ہے کہ اس کے وہی بیانات ممتدہ سچے ہوں اور اب بیٹے کی حرکات کے باعث ناراض ہوکر اس کے اضرار کے لئے یہ اظہار کرتا ہو،غرض کوئی مقر صرف اپنے اقرار سے پھر کر نفع نہیں پاسکتا،مرض الموت کا ہبہ جبکہ وارث کے نام ہواگرچہ تمام وکمال اجازت دے کر ورثہ پر موقوف رہتا ہے اور بعض نہ مانیں تو ان کے حق میں باطل ہوجاتا ہے مگر ماننے والے کے حق پر ضرور نافذرہتا ہے اور یہ شیوع کہ بعد کو عارض ہوا تمامی ہبہ کومضر نہیں ہوتا،تنویر میں ہے:

المانع شیوع مقارن لاطارئ[2]۔

غیر منقسم حصہ ہونا ابتداءً مانع ہے بعد والا طاری ہوتو مانع نہیں ہے۔(ت)

ہندیہ میں ہے:

لایمنع الشیوع صحۃ لاجازۃ[3]۔

غیر منقسم ہوناصحۃ اجازت کےلئے مانع نہیں ہے۔(ت)

تو وہ اجازت شوہر ہندہ اس کے اپنے حق چہارم پر ضرور اثر انداز ہوئی اور اسے محض دعوٰی چہارم پانے کا کوئی حق نہ ہوگا۔رہا نانی کا ششم کہ اس کے عدم تسلیم کے باعث محفوظ رہا تھا جبکہ اسے اپنے پسر کے


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الطلاق باب النفقۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۷۸۔۶۷۷

[2] درمختار کتاب الہبۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۱۶۰

[3] فتاوٰی ہندیۃ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن