30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کانی اناالمطروق دونك بالذی طرقت بہ دونی فعینی تھمل
فلما بلغت السن والغایۃ التی الیك مدی ماکنت فیك اومل
جعلت جزائی غلظۃ وفظاظۃ کانك انت المنعم المتفضل
فلیتك اذلم ترع حق ابوتی فعلت کما الجار المجاور یفعل
واولیتنی حق الجوار ولم تکن علی بمالی دون مالك تبخل
میں نے تجھے غذاپہنچائی جب سے تو پیدا ہوا اور تیرا بار اٹھایا جب سے تو ننھا ہوا میری کمائی سے تو بار بار مکررسیراب کیا جاتا،جب کوئی رات بیماری کا غم لے کر تجھ پر اترتی میں تیری ناسازی کے باعث جاگ کرلوٹ کر صبح کرتا میرا جی تیرے مرنے سےڈرتا حالانکہ اسے خوب معلوم تھا کہ موت یقینی ہے اور سب پر مسلط کی گئی ہے میری آنکھیں یوں بہتیں کہ گویا وہ مرض جو شب کو تجھے ہوا تھا نہ مجھے،مجھے ہوا تھا نہ تجھے،میں نے تجھے یوں پالا اور جب تو پروان چڑھا اور اس حد کو پہنچا جس میں مجھے امید لگی ہوئی تھی کہ اس عمر کا ہوکر تو میرے کام آئے گا تو تونے میرا بدلہ سختی ودرشت خوئی کیاگویا تیرا ہی مجھ پر فضل واحسان ہے،اے کاش جب تونے حق پدری کا لحاظ نہ کیا تھا تو ایسا ہی کرتا جیسا پاس کا ہمسایہ کرتا ہے ہمسایہ میں کا حق تومجھے دیا ہوتا اور مجھ پر اس مال سے کہ اصل میں تیرا نہیں میر اہی تھا بخل نہ کرتا۔ان اشعار کو استماع فرماکر حضور پر نور رحمت عالم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے گریہ کیا اور بیٹے کا گریبان پکڑ کر ارشاد فرمایا:
|
اذھب انت ومالك لابیک[1]۔رواہ الطبرانی فی المعجم الصغیر والبیہقی فی دلائل النبوۃ عن جابر بن عبد اﷲ رضی اﷲتعالٰی عنھما۔ |
جاتو اور تیرا مال سب تیرے باپ کا ہے(اس کو طبرانی نے معجم صغیر اور بیہقی نے دلائل النبوۃ میں حضرت جابر بن عبد اﷲ رضی اﷲتعالٰی عنہا سے روایت کیا۔(ت) |
حکم سعادت تو یہ ہے مگر باینہمہ قضاءً باپ بیٹے کی ملك جدا ہے۔باپ اگر محتاج ہو تو بقدر حاجت بیٹے کے فاضل مال سے بے اس کی رضا واجازت کے لے سکتا ہے زیادہ نہیں اور یہ لینا بھی
[1] المعجم الصغیر للطبرانی باب من اسمہ محمد ترجمہ حضرت جابر بن عبداﷲرضی اﷲعنہ دارالکتب العلمیہ بیروت ۲ /۶۳،دلائل النبوۃ للبیہقی باب ماجاء فی اخبارہ من قال فی نفسہ شعرًا الخ دارالکتب العلمیہ بیروت ۶ /۵۔۳۰۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع