دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

کا ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:انت ومالك لابیک(تو اور تیر ا مال سب تیرے باپ کا)

یہ اس وقت ارشاد ہوا کہ ایك صاحب حاضر ہوئے اور عرض کی:یارسول اﷲ!مال وعیال رکھتا ہوں اور میرے ماں باپ میرا سب مال لینا چاہتے ہیں یعنی پھر میں اور میرے بال بچے کیا کھائیں گے،فرمایا:"تو اور تیرامال سب تیرے باپ کا ہے تجھے اس سے انکار نہیں پہنچتا"

رواہ ابن ماجۃ [1]بسند صحیح عن جابر والطبرانی فی الکبیر عن سمرۃ بن جندب وعبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہم۔

اس کو ابن ماجہ نے صحیح سند کے ساتھ حضرت جابر اور طبرانی نے کبیر میں حضرت سمرہ بن جندب اور حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے روایت کیا۔(ت)

حدیث میں ہے ایك شخص حاضر خدمت ہوکر عرض رساں ہوئے:

ان ابیہ یرید ان یاخذ مالہ۔یا رسول اﷲ!میرے ماں باپ میرا مال لے لینا چاہتے ہیں۔حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:ادعہ لی انہیں ہمارے حضور میں حاضر لاؤ۔جب حاضر ہوئے ان سے ارشاد ہوا تمہارا بیٹا کیا کہتا ہے تم اس کا مال لینا چاہتے ہو،عرض کی حضور اس سے پوچھ دیکھیں کہ میں وہ مال لے کر کیا کرتا ہوں،یہی اس کی مہمانی اور اس کی قرابتی میں،یا میرا اور میرے بال بچوں کا خرچ،اتنے میں جبریل امین علیہ الصلوٰۃ و التسلیم حاضر ہوئے اور عرض کی:یارسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم !اس مرد پیر نے اپنے دل میں کچھ اشعار تصنیف کئے ہیں جو ابھی خو داس کے کان نے نہیں سنے یعنی ہنوز زبان تك نہ لایا،حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا تم نے اپنے دل میں کچھ اشعار تصنیف کئے ہیں جو ابھی تمہارے کان نے بھی نہ سنے وہ سناؤ۔ان صاحب نے عرض کی:اﷲ ہمیشہ حضور کے معجزات سے ہمارے دل کی نگاہ ہمارا یقین بڑھاتا ہے،

پھر یہ اشعار عرض کرنے لگے:   ؎

غذوتك مولودا و منتك یافعا                                                                        تعل بما اجنی علیك وتنھل

اذالیلۃ ضاقتك بالسقم لم ابت       لسقمك الاساھر اَتَمَلْمَلُ

تخاف الردی نفسی علیك وانھا            لتعلم ان الموت حتم موکل


 

 



[1] سنن ابن ماجہ ابواب التجارات ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۶۷،المعجم الکبیر للطبرانی حدیث ۶۹۶۱ المکتبۃ الفیصلیہ بیروت ۷ /۲۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن