30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اوراجماع تمام امت مرحومہ کا اس پر ہے،ھذاصورت الجواب واﷲ اعلم بالصواب فقط
بیشك حلف حدیث مشہور سے ثابت ہے۔ الجواب صحیح العبد المجیب محمد عبدالغفار خاں عفی عنہ
العبد محمد ہدایت اﷲ عفی عنہ محمد عبدالجبار خاں عفی عنہ مہر
الجواب:
سائل غلام رسول ترہ فروش پوری نے واقعہ بیان کیا کہ ان کی برادری کا کوئی شخص بدایوں سے آیا تھا حسب رواج قوم اسے دعوت دینی تھی،ایك برادر اسے دعوت دینے گیا وہ نہ ملا پھر پنچایت میں دعوت نہ دئے جانے کا شاکی ہوا اس پر اس برادر سے کہا گیا تم حلف سے کہہ دو کہ تم دعوت دینے گئے تھے اس نے حلف سے کہہ دیا اس پر چند اشخاص نے وہ لفظ کہے،نیز غلام رسول نے بیان کیا کہ وہ اور حافظ علاء الدین اورجماتین شخص مجیب کے پاس گئے اور واقعہ مذکورہ ہمارے سامنے حافظ مذکور نے مجیب سے کہا
اور نشان انگوٹھا غلام رسول
انگوٹھے کا نشان جلد۱۸ ص ۳۰۸
فتوٰی طلب کیا جس پر یہ جواب لکھا، اگر یہ بیان واقعی ہے تو یہاں ہر گز نہ کوئی شرعی دعوٰی تھا نہ کوئی مدعی نہ مدعا علیہ نہ کسی پر حلف عائد،اسے حدیث البینۃ للمدعی والیمین علی من انکر[1] (گواہی مدعی کو لازم اور قسم مدعی علیہ منکر پر ہے۔ت) کے تحت میں داخل کرنا صریح جہل وظلم ہے،اوربفرض باطل اگر اس کا کہنا کہ میں دعوت دینے گیا تھا دعوٰی ہوتا تو منکر تو بدایوں والا تھا اس پر حلف آتا نہ کہ مدعی پر،یہ دوسری جہالت شدیدہ ہے،بلا شبہہ ایسا حلف شریعت میں نہیں اور اس نے ٹھیك کہا تو اس پر حکم گناہگاری و توبہ تیسری جہالت ہے اور سب سے سخت تراشد وہ کہ اس باطل محض کو معاذ اﷲ حکم شرع ٹھہرا کر اس کی تکذیب کے سبب مسلمان پر حکم کفر عائد کرنا،حالانکہ اگر عقل سے کام لینا ہو تو باطل محض کو حکم شرع قرار دینے ہی پر یہ کہنا لازم کہ یہ قرار دینے والا اگر چہ بوجہ جہالت و نادانی یہ قول کرتا ہے تو گنہگار ہے توبہ چاہئے اور اگر جانتا ہے کہ یہ حکم شرع نہیں اور قصدا اﷲ ورسول پرجھوٹی شریعت کا افتراء کرتا ہے تو حکم کفر عائد ہوتا ہے اس لئے کہ قرآن عظیم میں ہے:
[1] صحیح البخاری کتاب الرہن باب اذااختلف الراہن والمرتہن قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۲۴۲،جامع الترمذی ابواب الاحکام باب ماجاء ان البینۃ علی المدعی امین کمپنی دہلی ۱ /۱۶۰،سنن الدار قطنی باب فی المرأۃ تقتل اذاارتدت نشر السنۃ ملتان ۴/ ۲۱۸،السنن الکبری للبیہقی کتاب الدعوٰی والبینات دارصادر بیروت ۱۰ /۲۵۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع