دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

دے دو کہ میں نے نکاح نہیں پڑھایا کفارہ ادا کردیاجائے گا،آیا جائز ہے کہ قاضی نکاح کچہری میں کہہ دے کہ میں نے نکاح نہیں پڑھایا یا سچ بولے اور شہادت کا ذبہ میں کفارہ ہوگا یا نہیں؟

الجواب:

جھوٹی قسم جو آئندہ کی بابت کھائی جائے اس کا کفارہ ہے اور جھوٹی گواہی کا کچھ کفارہ نہیں۔حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:"جھوٹ گواہی دینے والا گواہی دینے کی جگہ سے اپنے پاؤں ہٹانے نہیں پاتا کہ اﷲ تعالٰی اس کے لئے جہنم واجب کردیتا ہے"۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۸۰:                              ازنباہٹرہ علاقہ ریاست ٹونگ مرسلہ خدابخش ابراہیم                      ۳۰/رمضان ۱۳۳۲ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے بحکم شرع شریف میں دعوٰی کیا مبلغ (٭٭٭)کا مدعا علیہ نے(٭٭)کا اقرار کیا باقی رقم مذکور سے انکار کیا تو عدالت شریعت نے مدعی کے پاس سے ثبوت طلب کیا اس میں مدعی نے پانچ گواہ پیش کئے گواہ مذکورعدالت شریعت میں قابل التفات کےنہیں اس وجہ سےکہ گواہوں میں اختلاف بہت اورمجہول گواہی دینےسےعدالت شریعت نےگواہی نامنظورفرمائی اورازروئےحدیث شریف کے مدعا علیہ پر قسم کا حکم دیا وہ حدیث شریف یہ ہے:

البینۃ علی المدعی والیمین علی من انکر [1]۔

گواہی مدعی پر اور قسم منکر پر لازم ہے(ت)

آیا اس صورت میں حدیث شریف کا مطلب یہی ہے کہ گواہ پیش ہونے پر بھی مدعا علیہ پر بھی قسم عائد ہوتی ہے یانہیں،جواب استفتاء بحوالہ کتب وعبارت عنایت فرمائیں اس لئے کہ میرے مقدمہ کی پیشی ۴/ شوال ۱۳۳۸ھ ہے براہ کرم جواب جلد عنایت ہو۔

الجواب:

 شہادت کے موجود ہوتے مدعی مدعا علیہ کا حلف طلب نہیں کرسکتا مگرشہادت وہ ہےکہ مفید مدعا ہے ورنہ نام شہادت ہے حقیقۃً شہادت معدوم ہے ایسی صورت میں مدعا علیہ پر حلف عائد ہوسکتا ہے مگر حاکم بطور خود اس پر حلف نہیں رکھ سکتا بلکہ مدعی کا طلب کرنا شرط ہے وہ چاہے کہ مدعا علیہ سے حلف لیاجائے


 

 



[1] السنن الکبرٰی للبیہقی کتاب الدعوٰی باب البینۃ علی المدعی الخ دارصادر بیروت ۱۰ /۲۵۲،صحیح البخاری کتاب الرہن باب اذااختلف الراہن والمرتہن قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۲۴۲،جامع الترمذی ابواب الاحکام باب ما جاء ان البینۃ علی المدعی امین کمپنی دہلی ۱ /۱۶۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن