دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

اوّل: جو یادداشت عدالت گیرندہ حلف نے بجواب یادداشت عدالت دیوانی تحریر کی ہے اس سے پورے طور پر تعمیل حکم عدالت دیوانی ہوگئی یانہیں۔

دوم:یا دداشت عدالت دیوانی میں جو یہ مضمون تحریر ہے(کہ اشیائے مندرجہ فرد منسبلکہ حسب وزن وقیمت مندرجہ فرد متروکہ ضیاء النساء بیگم سے کل یا جز و یعنی کوئی چیز اس فہرست میں کی بابت متروکہ ضیاء النساء بیگم کے پاس مدعا علیہا کے نہیں ہے اھ) اس کا منشایہ ہے کہ اشیائے مندرجہ فردحسب وزن وقیمت مندرجہ فرد میں کل چیزیں یا بعض چیزیں اس قیمت اور وزن کی جو مندرجہ فرد ہیں مدعا علیہا کے پاس نہیں ہیں نہ ضیاء النساء بیگم کے مرنے کے بعد مدعٰی علیہا کے قبضہ میں آئیں یا منشاء حکم عدالت یہ ہے کہ کل یا جز واشیائے مندرجہ بہ تعداد قیمت مندرجہ یعنی اسی قیمت اور وزن کے اشیاء یا اس سے کم وزن اور قیمت کے اشیاء بابت متروکہ ضیاء النساء بیگم مدعا علیہا کے پاس نہیں ہیں نہ مسماۃ مذکور کے مرنے کے بعد مدعا علیہا کے قبضہ میں آئیں یعنی لفظ کل اور جزوکا اطلاق تعداد اشیاء پر ہے یعنی کل اور جزواشیاء کا مراد ہے۔

سوم: یا دداشت میں محکمہ گیرندہ حلف نے جو لفط متروکہ ضیاء النساء بیگم تحریر نہیں کیا اس سے حلف کی تعمیل میں کوئی نقصان تو پیدا نہیں ہو ااس لئے کہ پیشتر مدعا علیہا سے بابت متروکہ ضیاء النساء بیگم سوال کرکے حلف لیا گیا ہے دوسرے اس محل پر نفی مطلق سے نفی مقید ہوگئی یانہیں۔

چہارم: ایك مرتبہ جن الفاظ کے ساتھ وکیل مدعی نے جس کوحق حلف لینے کاحاصل تھا چاہا اسکے موافق حلف لیا گیا اب دوبارہ مدعی کو یاعدالت کو دوسرے طور پر پھر حق حلف لینے کا حاصل ہے یانہیں۔

پنجم: اشیاء متدعویہ کے انکار پر حلف لیا جاتا ہے نہ غیر متدعویہ پر،پس یہ بات لائق دریافت ہے کہ جب مدعی نے ایك عدد زیور وغیرہ کے وزن اور قیمت کے ساتھ مقید کرکے دعوٰی کیا تو اس وزن اور قیمت سے کم مقدار اور وزن کے وہ شے متدعویہ قرار پائے گی یانہیں۔

نقل یادداشت عدالت دیوانی بمقدمہ خیرالنساء بیگم مدعیہ بنام امیر النساء بیگم بنت صاحبزادہ محمد باقر علی خاں زوجہ صاحبزادہ محمد ہادی علی خاں صاحب مرحوم مدعا علیہا ساکن محلہ قریب گھیر عثمان خاں دعوٰی دہایندگی حصہ فرائض از جائداد متروکہ مسماۃ ضیاء النساء بیگم مدعا علیہا نے نسبت جائداد مدعا علیہا اکثر کی نسبت انکار ترکہ ضیاء النساء بیگم سے کیا ہے اور مدعیہ نے نسبت جائداد منقولہ بحالت انکار حلف مدعا علیہا پر کیا ہے اور مدعا علیہا کوادائے حلف میں انکار نہیں ہے اور فریقین اہل خاندان سے ہیں اس لئےتعمیل حلف کونسل خاندان کے ذرعیہ سے ہونا مناسب ہے لہذا بذریعہ یا دداشت ہذانقل حکم و نقل فرد اشیاء مرسل ہوکر گزارش ہے کہ کاغذات ہذ ابنابر تعمیل حلف کونسل خاندان میں ارسال


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن