30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
السفر [1] اھ اقول:عبارۃ المجتبی علی مافی قرۃ العیون قال بینتی غائبۃ عن المصر حلف عندابی حنیفۃ وقیل قدر الغیبۃ بمسیرۃ سفراھ [2]وقد قالواکمافی البحر وغیرہ ان لو بعد مکان القاضی بحیث ان حضر للشہادہ لم یؤوہ اللیل الی اھلہ لم یلزمہ الحضور، فافھم،واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
ہونا معیار ہے جیسا کہ مجتبٰی میں ہے۔میں کہتا ہوں قرۃ العیون میں مجتبٰی کی عبارت یوں ہے مدعی نے کہا میرے گواہ شہر سے غائب ہیں امام ابوحنفیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے نزدیك قسم لی جائیگی،بعض نے فرمایا مسافت سفر پر ہونا گواہوں کا غائب ہونا مراد ہے اھ،حالانکہ فقہاء کرام نے فرمایا جیسا کہ بحروغیرہ میں ہے کہ اگر قاضی کا مقام اتنی دور ہے کہ گواہ شہادت کیلئے حاضر ہوں تو واپس رات گھر نہیں پہنچ سکتے تو ایسی صورت میں مدعی کو گواہوں کا حاضر کرنا لازم نہ ہوگا،اس کو سمجھو۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ۷۷: ازریاست رامپور مکان حافظ محمد عنایت اﷲ خاں صاحب متصل مرزا شاہ ولی اﷲ صاحب صاحبزادہ امجد علی خان صاحب ۱۸ ربیع الآخر شریف ۱۳۱۶ھ
کیافرما تے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك مقدمہ میں عدالت سے جانب مدعا علیہ حسب درخواست مدعی حلف متوجہ ہوا اور حلف لینے کے لئے دوسرے محکمہ کے نام عدالت نے حکم دیا جس مضمون کے ساتھ واسطے لینے حلف کے ہدایت اور ایما ہوا وہ حسب یادداشت عدالت دیوانی معطوفہ سوال ہذا ہے محکمہ حلف گیرندہ نے ہر ہر چیز انکاری واقراری کی بابت جدا جدا حلف لیا لیکن عدالت دیوانی کی یادداشت کے جواب میں جو یاد داشت جوابی لکھی ہے وہ معطوفہ سوال ہذا ہے اور یہ امر بھی لائق اظہار ہے کہ جن الفاظ اور مضمون کے ساتھ حلف لیاگیا وہ حسب منشاء وکیل مدعی لیا گیا اب مدعی کو یہ عذر ہے کہ حسب منشاء تحریر عدالت حلف نہیں لیا گیا کیونکہ منشاء حکم عدالت کا یہ تھا کہ مدعا علیہا سے اس طرح پرحلف لیا جائے تاکہ اشیائے مندرجہ فرد میں سے کل یا جز و یعنی کوئی چیز اس فہرست میں کی اس قیمت اور اس وزن کی یا اس سے کم قیمت اور کم وزن کی بابت متروکہ ضیا النساء بیگم کے مدعٰی علیہا کے پاس نہیں ہے نہ ضیاء النساء بیگم کے مرنے کے بعد مدعا علیہا کے قبضہ میں آئے اور عدالت گیرندہ حلف نے مضمون انکاری کے ساتھ نہ قید متروکہ ضیاء النساء بیگم کی لگائی نہ حلف کل یا جز و یعنی اس قیمت اور وزن کے اشیاء پر جو مندرجہ فرد ہیں یا اس سے کم قیمت اورکم وزن پر لیا گیا لہذا امور ذیل کے بابت جواب مطلوب ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع