دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

خامسًا: اگر ان عبارات کا یہی مطلب باطل قرار دیاجائےکہ عورت کا قبضہ سرے سے معدوم ہے اس کا ہاتھ شرعًا ہاتھ نہیں جیسے صبی لایعقل کا ہاتھ،تو تمام کتب مذہب متون وشروح وفتاوٰی سب کے اجماعی مسائل مردود و باطل ہوجائیں،کتب مذہب کاا جماع قطعی ہے کہ ہبہ بے قبضہ تمام نہیں ہوسکتا نیزاجماع قطعی ہے کہ زوجیت مانع رجوع ہے شوہر نے اگر اپنی زوجہ کو کوئی شیئ ہبہ کی اور قبضہ کرادیاکہ تکمیل ہوگئی،اب اسے رجوع کا اختیار نہیں،مذہب کی جو کتاب اٹھالیجئے اس میں ان دونوں مسئلوں کی تصریح پائیے،مگر اس مطلب باطل کی تقدیر پر ان دونوں میں ایك مسئلہ ضرور باطل ہے کہ جب عورت کا قبضہ شرعًا قبضہ ہی نہیں بلکہ اس کے شوہر ہی کا قبضہ ہے تواب وہ چیز جو شوہر نے ہبہ کرکے اس کے قبضہ میں دی ہبہ تمام اور عورت مالك ہوئی یا نہیں،اگر کہئے ہوئی تو پہلا مسئلہ باطل ہوا کہ یہ ہبہ بے قبضہ تمام وکامل ہوگیا،اور اگر کہئے نہ،تو دوسرا مسئلہ باطل ہوگیا کہ جب عورت کے لئے ہبہ ہوہی نہیں سکتاتو رجوع ناجائز ماننا کیا معنی،غرض یہ ایسی بدیہی البطلان بات ہے جسے کوئی جاہل بھی گوارا نہ کرسکے،اور یہیں سے واضح ہوا کہ عبارات مذکورہ سوال کو صورت بیع سے متعلق ہونا درکنار وہ مطلقًا ہر صورت ہبہ سے بھی متعلق نہیں،آخر نہ دیکھا کہ ہبہ شوہر برائے زن میں ان کا اجراء محض باطل ہے بلکہ وہ صرف ہبہ زن برائے شوہر میں ہیں کہ یہاں موہوب کا متاع زن سے مشغول ہونا مانع تمام نہیں ہے کہ یہ شغل مانع قبضہ شوہر نہیں کہ زن و متاع زن سب مقبوض شوہر ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۷۱:                                               مرسلہ لال محمد صاحب احسن منزل مرزاپور                  ۲۶/صفر ۱۳۲۳ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید کے پاس اس کے مکان میں ہندہ عرصہ چالیس سال سے ہے زید نے لاولد ہندہ کو اپنے مکان میں چھوڑ کر وفات پائی اور اپنے زمانہ حیات میں زید نے بذریعہ چنددستاویزات کے ہندہ کو اپنی زوجہ منکوحہ لکھا ہے اور اپنے جملہ جائداد میں سے بعض جائداد ایك جزودین مہر کے دیا بھی ہے اب ہندہ کے دعوٰی زوجیت کےلئے بمقابلہ زید متوفی کے دوسرے شرعی ورثاکے جو منکر زوجیت ہندہ کے ہیں زید کی تحریر وتسلیم زوجیت ہندہ جو بذریعہ اس کے دستاویزات رجسٹری شدہ کے ہوئے،اگر ہندہ کو اپنے نکاح کے شہود وغیرہ نہ ملیں شرعًا ثبوت کافی ہے یانہیں،اور ہندہ اس جائداد کے پانے کی جو زید نے اس کو بعوض ایك جزودین مہر کے دی اور باقی حصہ دین مہر کے پانے کی باقی متروکہ زید سے مستحق ہے یانہیں،اور زید کے متروکہ سے وراثتًا کس قدر حصہ ہندہ کا ہے؟بحوالہ کتب جواب تحریر فرمائیں۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن